اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک )
زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہواہے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی ہے، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک اور تمام6 تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع)کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ہے،اجلاس میں ضلع اٹک کی6تحصیلوں میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ان پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کو تمام 6تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی ہے اور ان کاموں کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا ہے،ڈپٹی کمشنراٹک نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، علی عنان قمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کیلئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے اور ملک کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے،آخر میں ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |