ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے کالموں کا مجموعہ شائع ہوگیا

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے کالموں کا مجموعہ شائع ہوگیا

اٹک ( خصوصی رپورٹ ) سبھی عنوان میرے کے نام سے معروف کالم نگار ادیب ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے ملکی و غیر ملکی اخبارات میں شائع شدہ منتخب کالموں و مضامین کا مجموعہ منصہ شہود پر آ چکا ھے مصنف نے کتاب کا انتساب اول اپنے نانا محترم ماہر تعلیم ملک منصب دار مرحوم نمبر دار بولیانوال اور انتساب دوم اپنے والد محترم ملک بہارم خان مرحوم سابق کونسلر بولیا نوال کے نام کیا ھے کتاب کو انتہائی خوبصورت ترتیب کے ساتھ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ھے جس میں منتخب کالم شخصیات اور کارنامے شخصیت اور فن تبصرہ کتب اور رودادیں شامل ہیں ملکی لکھاریوں کی مسودہ کتاب سے متعلق رائے کو بھی شامل کیا گیا ھے

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کے کالموں کا مجموعہ شائع ہوگیا

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان نے اپنی یہ تصنیف چیئرمین پریس کلب ندیم رضا خان معروف قانونی ماہر سید عظمت بخآری ایڈووکیٹ ایڈمن آفیسر ڈی آفس اٹک ظہیر خان کو پیش کی واضع رہے ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کی یہ تیسری کتاب ھے اس سے قبل اٹک کے مرحوم صحافی مدیر میگزین اٹک نامہ سید تحسین حسین کے احوال و آثار پر خراج تحسین جبکہ آو میلاد منائیں کے نام سے بھی ایک کتاب شائع ھو چکی ھے

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

معروف ادبی شخصیت مقبول ذکی مقبول سے مصاحبہ

منگل ستمبر 3 , 2024
خاندانی نام مقبول حسین ہے اور ادبی دنیا میں مقبول ذکی مقبول کے نام سے شہرت رکھتے ہیں ۔ اِن کے بزرگ 1982ء کو لیہ سے واپس منکیرہ میں
معروف ادبی شخصیت مقبول ذکی مقبول سے مصاحبہ

مزید دلچسپ تحریریں