ایک صدی کا قصہ ایم سی اسکول کی پروقار تقریب
رپورٹ ۔۔۔ملک امان شجاع
کیمبل پور اٹک میں واقع بر صغیر پاک و ہند کی معروف علمی درسگاہ گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک سابق ایم سی مڈل سکول کیمل پور 1924 سے 2024 ایک صدی مکمل ھونے پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے پرانے طالب علموں نے خصوصی طور پر شرکت کی ملائیشیا میں پاکستان کے سابق سفیر لیفٹیننٹ جنرل طاہر محمود قاضی،سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم ،ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد و دیگر نامور شخصیات کو اس عظیم درسگاہ میں بنیادی تعلیم حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ھے
سابق طالب علموں اپنے خطاب میں ماضی کی یادیں تازہ کر دی سابق ڈائریکٹر محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمود خان، پروفیسر سید عاطف بخاری،ضلعی صدر مسلم لیگ( ن) محمد سلیم شہزاد ، سابق وائس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان ،رہنما مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم خان ، ڈاکٹر انعام اللہ ، صدر ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، اول خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، سپرٹنڈنٹ بلدیہ اٹک راجہ زاہد حسین دیگر نے اس پروقار اور یاد گار تقریب پر سکول انتظامیہ خصوصا پرنسپل محمد عارف اور ان کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی،خاتون ٹیچر میڈیم سعدیہ اور دیگر خواتین اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ نے بر صغیر پاک و ہند میں تعلیم کے عروج و زوال پر مبنی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ اور سکول کی سو سالہ تاریخ پر مبنی خاکہ پیش کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی اس تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید تقی عباس ، ساجدہ رفعت مختیار ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد خان ، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکول محمد اکرم ضیاء، ڈاکٹر نعمان احمد، سابق سٹی صدر مسلم لیگ ، سابق کونسلر بلدیہ اشتیاق احمد تاقی ، مشتاق احمد پراچہ ، ملک اعجاز احمد آف سیدن ، حاجی ذوالفقار ، میڈیا اراکین سول سوسائٹی ، خواتین و مر د اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، واضع رہے اس عظیم تعلیمی درسگاہ علمی پیاس بجھانے والی شخصیات نے ملک و بیرون ملک مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے کر اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ان ہی شخصیات میں لازوال نعت گوئی کرنے والے معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار دانشور شاعرو نعت گو شاعر احمد ندیم قاسمی ،سابق ڈی جی آئی ایس آئی ،سابق وفاقی وزیر ریلوے لیفٹیننٹ جنرل جاوید اشرف قاضی ،سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر، سابق وزیر وسابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد اسلم خان آف شمس آباد ، سابق آئی جی پنجاب محمد رفیق حیدر،سابق ایئر مارشل شفیق حیدر،سابق پرنسپل سیکرٹری وسابق سیکرٹری ایوان صدر خواجہ اعجاز سرور، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم پنجاب پروفیسر وجاہت اشرف قاضی،سابق ڈی جی پی آر پنجاب خواجہ طاہر جمیل ، 60 سال تک جنگ جیو نیوز سے منسلک رہے
قومی سطح کا ریکارڈ حاصل کرنے والے،سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ محمد اکبر خان یوسف زئی جن کے بیٹے اویس یوسف زئی نمائندہ جیو نیوز اسلام آباد ہیں ، معروف نعت گو شاعر ، ادیب ، صحافی انوار فیروز مرحوم ،سابق چئیرمین اٹک پریس کلب عزیز احمد خان ، سنیئر صحافی اسلام آباد محسن رضا خان، بانی چئیرمین پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے دست راست ، سابق مشیر بلدیات پنجاب سید عاشق کلیم ، جنرل ایوب خان کے مارشل لا کے خلاف پاکستان میں سب سے پہلی گرفتاری دینے والے سا بق صدر پی پی پی اٹک سٹی ، سابق کونسلر بلدیہ اٹک سید شجاعت حسین گیلانی المعروف شادا شاہ ، صدر انجمن تاجران سٹی و ضلع اٹک رجسٹرڈ راشد الرحمان خان ،وائس ایڈمرل شیخ طاہر وسیم، برگیڈیئر خالد محمود عباسی، برگیڈیئر سلیمان احمد انجینئرنگ کور، چیف انجنیئر پنجاب عثمان میر، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر عبدالسلام،سرجن میجر ڈاکٹر ندیم اسلام ، ڈاکٹر شاہد حسیب پی ایچ ڈی ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،سیشن جج محمد عبدالجبار،سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکول سید محمدشاہ ، سپیس (خلائی) سائنسدان محمد احسان اردو آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر تنویر احمد گیلانی ،ڈاکٹر محمد عثمان احمد شیخ زاہد ہسپتال لاہور، ڈاکٹر عطا اللہ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان سابق صدر ایوان صنعت و تجارت طارق محمود ، سابق ناظم یونین کونسل رانا شوکت علی ، پروفیسر پرویز قریشی ،پروفیسر ہمایوں شکیل ،پروفیسر احمد نواز اور دیگر شامل ہیں ، تقریب کے دوران مقررین جن میں ملک امین اسلم کے علاوہ تمام سکول کے سابق طالب علم تھے ، ان کو اور سینئر صحافی جاوید کشمیری ، لیاقت عمر ، محمد عمران زاہد ، منصور احمد قریشی ، سہیل اختر اعوان اور دیگر کو طالب علم ہونے کی حیثیت سے شیلڈ دی گئیں ، سنیئر صحافی محسن رضا خان کی شیلڈ ان کے بھائی حاجی محمد اطہر رضا نے وصول کی اختتامی دعا حاجی ذوالفقار احمد نے کرائی
آخر میں سکول انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ، ملائیشیا میں پاکستان کے سابق سفیر لیفٹیننٹ جنرل طاہر محمود قاضی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو ٹرافی دی جبکہ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم کو ہر سال ٹرافی دیں گے ،سکول کی پرانی عمارت بہت خوبصورت اور نفیس تھی ، نئی عمارت تعمیر کرتے وقت اسے منہدم کر دیا گیا جو تاریخی ورثہ تھا ، اگر انہیں علم ہوتا تو وہ اس کا تدارک کرتے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد عارف نے کہا کہ سو سالہ تقریب کا اہتمام سابق طالب علموں کے اعزاز میں کیا گیا تھا ، انہوں نے اعلان کیا کہ گورنمنٹ کے اسکولوں میں اگر ہمارے سکول کے طالب علم نے پہلی پوزیشن لی تو اس کو وہ اپنی جیب سے ایک لاکھ روپیہ نقد دیا جائے گا ، مرد و خواتین اساتذہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ھے کہ گزشتہ ایک عشرہ میں سکول کے طلبہ نے بورڈ کے امتحانات میں نمایا ں پوزیشن حاصل کی ہے ، سکول میں آئی ٹی کی مکمل کلاسیں لگائی جا رہی ہیں ، پنجاب کے 43 ہزار سکولوں میں یہ ادارہ ان دو سکولوں میں شامل ہے جہاں جمناسٹک کرائی جاتی ، سکول میں باقاعدہ آئی ٹی لیب موجود ہے جس سے طلبہ کی کثیر تعداد استفادہ کر رہی ھے سکول میں پی ٹی شو باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے اور یہ پنجاب کا واحد سکول ہے جہاں باسکٹ بال کا جدید گراؤنڈ موجود ہے جو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کرایا گیا ھے اس میں پول کا معیار عالمی سطح کا ہے ،سکول کے طلبہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے اعزاز حاصل کرتے ہیں جس کا تسلسل آج بھی جاری ھے اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس سکول کا طالب علم محمد بلال قومی ہاکی ٹیم میں شامل ھواء اور انٹرنیشنل سطح پر ملک اور ضلع کا نام روشن کیا
سکول کی مسجد جسے از سر نو طریقے سے تعمیر کیا جا رہا ہے اس پر 45 لاکھ روپے خرچ کا تخمینہ ھے 37 لاکھ روپے خرچ ھو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ طالب علموں کے لئیے سکول کی تاریخ کے ساتھ ضلع اٹک کی تاریخ سے روشناس ھونا بھی ضروری ھے فرنگی دورحکومت میں پنجاب میں انیسویں صدی میں دو نئے اضلاع بنائے گئے ان میں ایک کیمبل پور جو اب اٹک ہے اور دوسرلائل پور جو فیصل آباد ہے دونوں کی بنیاد 1904ء میں رکھی گئی تو ضلع کو باقاعدہ پلان سے تعمیر کیا گیااور ایک پورا ایجوکیشن بلاک بنایا گیا، موجودہ پائیلٹ سیکنڈری سکول کا اجراء باقاعدہ طور پر1904 ء میں شروع کیا گیا اور ایم سی مڈل سکول (سابقہ) کی عمارت اس کا حصہ تھی اور اس کو تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے رہائشی ہاسٹل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، اس عمارت کی شکل انگریزی حروف Uیا Mعمارت تھی اور ایک نایاب عمارت تھی چونکہ کیمبل پور پنجاب کے انتہائی شمال میں تھا اور یہاں پر تربیت کے لیے آنے (SVJ.V) وغیرہ کے لیے دور سے آنا پڑتا تھا اس لیے تقریبا 1923ء کے لگ بھگ اس ٹریننگ سنٹر کو ختم کر کے 1924ء میں پرائمری سکول کا اجراء کیا گیا،برطانوری دور میں پرائمری سکول پہلی سے لے کر چوتھی جماعت تک ہوتے تھے،اور اس پرائمری سکول کو 1934 میں جماعت پنجم تک کا درجہ دے دیا گیا اور یہ سلسلہ قیام پاکستان تک رہا اور 1953 ء میں یہاں پر چلنے والے اس پرائمری سکول مڈل کا درجہ دیا گیا اور اس وقت اس کا نام ایم بی اینگلر ورینکلر مڈل سکول کیمبل پور رکھ دیا گیا (MB A/V Middle School)اس کا مطلب یہ ہوتا تھا اس وقت اس سکول میں اردو کے ساتھ انگریزی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اور اس کا انتظام میونسپل بورڈ چلاتا تھا اس کے کچھ عرصہ بعد میونسپل بورڈ کو ختم کر کے بلدیہ اٹک بنادی گئی اور غالبا1972ء کے بعد اس کا نام ایم سی مڈل سکول کیمبل پور رکھ دیا گیا اور 2007ء میں سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول بنایا گیا تو اس کا نام ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک سٹی رکھ دیا گیا اس صد سالہ تقریب میں کیمبل پور اٹک کے حوالہ سے لکھی گئی کتابوں کا خصوصی سٹال بھی لگایا گیا سابق طالب علموں نے خصوصی دلچسبی لیتے ھوئے کتابوں حاصل کیں اور مصنفین سید نصرت بخاری ،طاھر اسیر ۔سید مونس رضا۔ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کی ادبی سرگرمیوں کے فروغ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |