سنہرے لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرویوز پر مشتمل ایک خوبصورت کتاب
تحریر: شاہدہ لطیف،اسلام آباد
محترم مقبول ذکی مقبول منکیرہ ضلع بھکر کے ایک معروف شاعر وادیب ہیں ۔ وہ نہایت قلیل عرصے میں شعر وسخن کے میدان میں اپنی مایہ ناز صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنا ایک ممتاز مقام بنانے میں کامیاب وکامران ہوچکے ہیں۔۔۔شاعری کے ساتھ ساتھ مشاہیر کے انٹر ویوز ان کا محبوب مشغلہ ہے اور وہ اس میدان میں بھی خاصے سرخرو دکھاٸی دے رہے ہیں ۔
مقبول ذکی مقبول کی زیرِ نظر کتاب جوکہ پاکستان بھر کی مختلف علمی وادبی شخصیات کے انٹرویوز پر مشتمل ہے اور اس کا نام” سنہرے لوگ” تجویز کیا گیا ہے ۔ اپنے موضوع کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے ۔ وہ جس خوبصورتی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اس کارِ مشکل سے سرخرو ہو کر گزرے ہیں وہ ان کے اس مخصوص فن میں ہوشیاری و پختہ کاری کی واضح دلیل ہے ۔ میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے شاعری کی طرح انٹر ویوز کے مشکل ترین اور کٹھن میدان میں بھی اپنی بہتر صلاحیتوں کا لوہا منوا کر اپنی نٸی جہت کو عیاں کیا ہے
مجھے امید ہے کہ ان کی مذکورہ کتاب علمی وادبی حلقوں میں زبردست پذیراٸی حاصل کر کے اپنی انفرادیت کے نقوش علمی وادبی دنیا میں مرتّب کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |