ٹرانسپورٹ میڈیا پر اس وقت کچھ لکھنا جب دنیا کے اربوں انسان سوشل میڈیا کے سحر سے نکل کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مستفید ہونے کو ہیں۔ سوشل میڈیا کو نہ صرف انفرادی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ اجتماعی طور پر بھی تنظیموں کے زیر استعمال ہے۔40 فیصد تنظیموں کے پاس باقاعدہ سوشل میڈیا پالیسی ہے اور مانیٹرنگ سسٹم بھی۔پاکستان میں سوشل میڈیا گروپس سیاست،صحافت،معیشت مذہب اور صنعت پر آئے روز اپنی گرفت بڑھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں بھی ٹرانسپورٹ میڈیا اپنی افادیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ییورپ میں اب بھی 80 فیصد صارفین خریداری بسوں پر کی جانے والی ایڈورٹائزنگ کو دیکھ کرکرتے ہیں،97 فیصد سے زیادہ آبادی ٹرانسپورٹ میڈیا سے مستفید ہوتی ہے۔ ایک ہفتہ میں ٹرانسپورٹ میڈیا پر اشتہارات کو30 ملین لوگوں نے دیکھا۔
پاکستان میں بھی یقینا ٹرانسپورٹ میڈیا پالیسی ہوگی اور کوئی ضابطہ اخلاق بھی ہوگا لیکن میری دسترس میں نہیں آسکا۔ میں نے غیرملکی یونیورسٹیوں کے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ریسرچ ورک اور مقالے پڑھے ہیں لیکن میری نظر سے کوئی ایسی سٹڈی نہیں گزری جس پر پاکستانی ٹرانسپورٹ پر لکھے جانے والے لفظوں، فقروں، اشعار اور تصویروں کو موضوع بنایا گیا ہو۔اگر ایسا آرٹیکل کسی اور ملک میں شائع ہوتا تو اشاعت کے بعد نئے موضوع پر یونیورسٹیاں اپنے تحقیقاتی کام کا آغاز کر دیتیں، ماہر نفسیات ان تحریروں اور تصاویر کاجائزہ لیکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مستفید کرتے،تعلیم و تربیت کر نے والے ادارے متحرک ہوکر اس میڈیا کو فروغ تعلیم کے لئے استعمال میں لاتے، سماجی و اخلاقی تبلیغ کرنے والوں کو دعوت فکر میسر ہوتی۔پاکستانی ٹرک میڈیا انتہائی پاورفل ٹول ہے اسے اخلاقی اور سماجی تبدیلی کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے جس کے لئے ٹرکوں کے بیک سائیڈ پر تعلیمی اورسماجی پیغامات کے لیے ہر ٹرک پر جگہ مختص کی جانی چاہئے تاکہ ادارے اور سماجی تنظیمیں شعور بیداری پیغامات پینٹ کرنے کے پراجیکٹ لانچ کر سکیں۔اس اشتہارات میڈیم کو استعمال میں لاتے ہوئے پائیدار امن کا قیام،فروغ علم،منشیات سے متعلق آگہی،صحت مند زندگی، ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی،ماں اور بچے کی صحت،ایمبولینس کو راستہ دو،انسانی حقوق، آنکھوں کے معائنے کی ترغیب، کالا موتیا سے بچاو،غیر منافع بخش ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر ، کلین اینڈ گرین پاکستان، شجر کاری جیسے موضوعات کی منظم منصوبہ بندی سے قومی شعور بیداری کے ذریعے سماجی انقلاب کو ممکن نہیں یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ جسے ملک بھر کی اکثریتی آبادی دن میں کئی دفعہ استعمال میں لاتی ہے،جس میں ہر طبقہ فکر اور ہر عمر کے لوگ سفر کرتے ہیں۔ا نہیں پبلک ٹرانسپورٹ اور اس کے عملے سے کن مسائل کا سامنا ہے خا ص کر ان مسائل سے جو فقروں، تحریروں، اشعار اور تصاویر سے متعلق ہیں۔ان تحریروں سے مذہبی وابستگی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ روحانی نسبتوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔معنی خیز جملوں،واہیات تحریروں اور غیر اخلاقی اشعار سے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ افراد کی سوچ ، خواہش اور محرومی کا ادراک کیا جا سکتا ہے۔
اردو،انگریزی، پشتو،بلوچی،سندھی،پنجابی اور سرائیکی زبانوں میں تحریریں، اشعار اور تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
پاکستان میں معروف ٹرانسپورٹ میڈیا پاکستانی شاہراہوں پر رواں دواں ٹرکوں پر مبنی ہے جس کی پشت پر سلوگن،تحریریں، اشعار اور تصویریں پینٹ کی جاتی ہیں۔ ان پر سیاسی کمپین اور ایڈورٹائزنگ بہت کم ہوتی ہے۔شہروں میں چلنے والی بسوں پر اب جدید طرز کی کارپوریٹ ایڈورٹائزنگ کی جا رہی ہے۔ پاکستان ٹرک آرٹ دنیا بھر میں معروف ہے اور یہ فن اب مختلف اشیاء کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس میں آئے روز جدت آ رہی ہے۔پاکستانی ٹرانسپورٹ پر لکھےگئے فقروں، تحریر وں اور اشعار کا ڈیٹا اکٹھا کرکے پاکستان کے ٹرانسپورٹ میڈیا پر لکھےگئے فقروں ،تحریروں،اشعار اور تصویروں، کی تاریخ مرتب کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔اپنی آراء اور ٹرانسپورٹ پر لکھی جانے والی تحریریں اور اشعار اگر آپ کے پاس ہیں تو وٹس ایپ نمبر پر بھیج کر معاونت کریں۔
Click Here For Whatsapp
ٹرانسپورٹ میڈیا (پارٹ1۔10)
》ساجن دعا کرنا
》یہ سب میری ماں کی دعا ہے
》کراس کر یا برداشت کر
》سپیڈ میری جوانی اور ٹیک میرا نخرہ
》چور دے پتر ٹول بکس خالی اے
》چلے جاسو کہ چھوڑ آواں
》بے رخیاں وت ساڈے نال
》ٹمن تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ
》تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد
》نہ کر جان دوہاں دی رل ویسی
》بدل ضمیر ویندے جدوں غرضاں مک جاون
》شریکاں نوں آگ لگ گئی
(پارٹ-2)
》نئیں نبھدی مجبور نہ کر
》نئیں گھر وسدے بد نیتاں دے
》بے وفا تیرا یوں مسکرانا بھول جانے کے قابل نہیں
》اساں نویاں نویاں لائیاں تے رولے پےگئے
》آنکھیں بڑی پاگل ہیں
》پاک فوج کو سلام
》جانم سمجھا کرو
》پریم نگر فقیراں
》فاصلہ نہ رکھیں پیار ہونے دیں
》دیکھ مگر پیار سے
》یاراں نال بہاراں
》پپو یار تنگ نہ کر
پارٹ۔3)
》چلو کوئی گل نئیں
》مست نظروں سے اللہ بچائے
》اجڑ تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے
》So Sweet
》Blind Lover
》It is my style
》See you again
》 Hunter
》Malik-1
》Prince
》Manchali
》Danger
(پارٹ-4)
》No Risk
》The Best
》No Tension
》Janoo
》واہ چوہدری تیرے رولے
》ملنگنی 007
》انگارونہ
》پلوشہ
》پھل موسم دا گل ویلے دی
》راجہ پردیسی
دل برائے فروخت قیمت صرف ایک مسکراہٹ
》کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے
(پارٹ۔5)
》موٹر وے پولیس کو سلام
》ہٹو بچو
》آفرین تیری آنکھیں
》آسو تے جی کرساں نہ آسو تے کی کرساں
》تبلیغی جماعت زندہ باد
》چھوڑ دیئے وہ کام جن کے تھے بڑے انجام
》سب مایا ہے
》شالا بخت بلند ہووی
》میں بڑا ہوکر ٹرک بنوں گا
》ہم چلے دنیا جلے
》نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
》آج کل کی لڑکیاں حسن پہ ناز کرتی ہیں- پہلا کلمہ آتا نہیں انگلش میں بات کرتی ہیں
(پارٹ۔6)
》پریشان نہ تھی ول آساں
》زندگی اور دوست کبھی وفا نہیں کرتے
》ماں باپ کی دعا مرشد کی نگاہ
》اڈیکاں
》جھولے لعل
》شہباز قلندر
》بری بری امام بری
》سڑیا نہ کر دعا کریا کر
》ارمانی دنیا
》دل دل پاکستان
》ناز نہ کر سب خاک ہے
》جی لالہ جی
(پارٹ۔7)
》اف صبح ہوگئی
》ہارن دو راستہ لو
》صبح سواں شامی گراں
》عشق ممنوع
》 کہہ جو دیا ہم تیرے ہیں
》تیری وفائیں
》سانول
》خرچے ساڈے نخرے لوکاں دے
》پسند سجناں دی
》نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
》یہ عبرت کی جگہ ہے تماشہ نہیں
》میری اوقات ماں کے قدموں کی خاک
(پارٹ۔8)
》جلنے والے کا منہ کالا
》واہ بھائی واہ
》چٹی کبوتری
》سوچیں وی ناں
》تمہیں چاہ نہیں ہمیں پرواہ
》قاتل حسینہ
》مجھے پڑھنا ہے
》نیب نے مجھے طلب کیا میرے اثاثوں میں صرف تم نکلے
》نہ زنانی ہوسی نہ پریشانی ہوسی
》ہارن آہستہ بجائیں قوم سو رہی ہے
》شوق دا کوئی مل نئیں
》نہ چھیڑ ملنگاں نوں
(پارٹ۔9)
》ز ندگی میں جب بھی کہیں مشکل مقام آیا۔نہ بریک نے ساتھ دیا نہ کوئی گیئر کام آیا
》ویلے اسی آں تے ٹینشناں لوکاں نوں
》مجھے پڑھنا ہے میں تمھاری روشنی بنوں گی
》حلقہ عشق سے انتخاب لڑنے کی ضد نہ کر۔ہمیں خبر ہے تیری وفا کی ڈگری جعلی ہے
》لیلٰی!کاش تو آزاد امیدوار ہوتی اور میں جہانگیر ترین ہوتا
》اپنے تے دو ای شوق سوہنی گڈی سوہنے لوگ
》توبہ توبہ سوہنے ایزی لوڈ منگدے
》منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیئے
》پھول ہے گلاب کا خوشبو تو لیا کرو-گاڑی ہے غریب کی کرایہ تو دیا کرو
》چل بلوچاں نال
》پختون یار
(پارٹ۔10)
》اللہ نبی وارث
》اللہ بادشاہ
》یا حی یا قیوم
》اللہ نگہبان
》میرے لئے اللہ ہی کافی ہے
》رکھ آس مولا تے
》سبحان تیری قدرت
》میں صدقے یا رسول اللہ
》عشق نبی میں جیئو
》یا علی یا حسین
》پنجتنی
》سلام یا حسین
(پارٹ 11)
》میں نوکر صحابہ دا
》نگاہ میروی
》دیوانی شکر گنج دی
》بابا مغل شاہ کلیامی
》الہی خیر گردانی بحق شاہ جیلانی
》ارمان حسین مسافر دا
》رب کی عطا سے ماں باپ کی دعا سے
》آو جی بسم اللہ،بیٹھو تو سبحان اللہ، دیکھو تو ماشاءاللہ
》جنت حسین دی
》
》
》
(پارٹ-12)
》سمجھ تے گئے ہوسو
》آو ٹمن ونجاں
》ملتان خورد میرا شہر جی
》آو صنم مردان چلیں
》کراچی تے پشور چلا جاندا تے میانوالی دور تے نئیں
》آو صنم مردان چلیں
》ایسے نہ دیکھو اپنا بنا لوں گا
》موسم کی طرح کہیں تم بدل نہ جانا
》ہر کلہ راشہ
》کی تکنا ایں
》نصیب اپنا اپنا
》نئیں ریساں
پارٹ-13
》کوئی شک
》ضدی
》Dil Jani
》نشیلی
》یاد تو آتی ہوگی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔