اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کیلئے کو شاں ہے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں،انہوں نے ان خیالات کااظہار ٹائیفائیڈ بخار کے حوالے سے ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ڈی سی آفس اٹک میں محکمہ صحت کے جائزہ اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کیا ہے،اجلاس میں چیف ایگز یکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جوادالہٰی اورمحکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شر کت کی ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک کو اجلاس میں بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا ہے کہ ضلع بھر کی6تحصیلوں میں 2,18,848 بچوں کی اینٹی ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کی جائے گی،جن کی عمر یں 09 ماہ سے 15 سال تک کے درمیان ہوں گی، یہ مہم مورخہ01 فروری2021ء سے شروع ہو کر مورخہ 13 فروری 2021 ء تک جاری رہے گی،ضلع اٹک کی6تحصیلوں کی 15 اربن یو نین کو نسلوں میں یہ مہم چلائی جائے گی،جن میں تحصیل اٹک کی06، تحصیل فتح جنگ کی 02،تحصیل حسن ابدال کی 02،تحصیل حضرو کی02،تحصیل پنڈی گھیب کی02اور تحصیل جنڈ کی 01 اربن یو نین کونسلیں شامل ہیں،اس ضمن میں 126 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور252 سوشل مو بلائیزرز بھی اپنا کر دار ادا کر یں گے،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ اینٹی ٹائیفائیڈ ویکسینیشن ضلع بھر کی عوام کیلئے اہم ہے تاکہ موجودہ حالات میں ٹائیفائیڈ کی لہر پر قابو پا یا جاسکے جبکہ پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس کے تمام جوان اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس مہم میں اپنا بھر کر دار ادا کر یں گے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ مہم رورل علاقوں میں بھی شروع کی جائے گی، آخر میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آمدہ اینٹی ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم میں متعلقہ محکموں کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعا ون کر یں۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔