نجف علی شاہ بخاری سے مکالمہ

نجف علی شاہ بخاری صاحب

انٹرویو بسلسلہ ادبی شخصیات ، بھکر

انٹرویو کنندہ : مقبول ذکی مقبول ، بھکر پنجاب پاکستان

نجف علی شاہ بخاری صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ نئے قارئین کے لئے تھوڑا سا تعارف کروانا ضروری سمجھتا ہوں ۔ آپ کا شمار بھکر کے مشاہیر میں ہوتا ہے ۔
آپ کے والد ماجد سید صادق حسین شاہ اور دادا سید علی شاہ مذہبی شخصیت تھے ۔ آپ کے بزرگ دینی علوم پر دسترس رکھتے تھے ۔ آپ کے بزرگوں کے قلمی مخطوطے محفوظ ہیں ۔ ہاں اس کے بعد علم جفر ، علم الاعداد اور دست شناسی میں بھی کمال مہارت رکھتے تھے ۔
لہٰذا یہ علوم آپ کو ورثے میں ملے ہیں ۔ نجف علی شاہ بخاری صاحب کی تعلیم ایم اے اردو اور ایم فل (اردو) قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے کیا ۔ 1989ء میں آپ محکمہ تعلیم میں بطور پرائمری ٹیچر تعینات ہوئے ۔ 18 برس کے عرصہ تک ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان سے بھکر کی ڈائری کے عنوان پر ہفتہ وار پروگرام کرتے رہے ہیں ۔
روزنامہ "بھکر ٹائمز” بھکر میں مستقل طور پر قطعہ شائع ہوتا رہا ہے ۔ ماہنامہ "قلم قبیلہ” بھکر کے شروع شروع سے مدیر اعلیٰ رہے ہیں اور بھی بہت ساری خوبیوں کے حامل ہیں ۔ آپ کی شخصیت اور فن کے حوالے سے ایک کتاب شائع ہو چکی ہے ۔ جس کا نام ہے "میرے ہم نوا” ترتیب انجینئر عباس حیدر بخاری اور سچل صادق نجف ہیں ۔
چند روز قبل ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا جو گفتگو ہوئی ہے وہ نذر قارئین ہے ۔

نجف علی شاہ بخاری سے مکالمہ


سوال : آپ کا خاندانی نام ۔؟
جواب : میرا خاندانی نام نجف علی شاہ بخاری ہے
سوال : آپ کا قلمی نام کیا ہے ۔ ؟
جواب : میرا قلمی بھی یہی ہے نجف علی شاہ بخاری ۔ ہاں تخلص نجف بخاری ہے ۔
سوال : مقام و تاریخ پیدائش ۔؟
جواب : 20 نومبر 1965ء بھکر شہر میں پیدا ہوا
سوال : آپ نے تخلیقی سفر کا آغاز کب اور کیسے کیا ۔ ؟
جواب : بھکر میں محلہ عالم آباد جہاں اب ایک عالم آباد ہے میں نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی یہ شاید 1975ء کی بات ہے ۔ اس کے بعد میں نے گورنمنٹ سی ٹی ٹی ایم ہائی اسکول بھکر میں داخلہ لیا اور عبدالمجید ، عبدالکریم گھانگلہ ، محمد حسین لڑکا جیسے کہنہ مشق اساتذہ کی راہنمائی میسر آئی ۔ 1987ء میں جماعت ہشتم جب زیر تعلیم تھا تو قومی اخبارات روزنامہ "امروز” روزنامہ ” مشرق” ماہنامہ "روپ” ماہنامہ "آنچل” ماہنامہ "شمع ” جیسے مقبول جرائد میں میرے خطوط اور اشعار کے انتخاب شائع ہوا کرتے تھے ۔ مجھے اس وقت کے دوست سہیل انجم اور محمد فاروق گجر کہا کرتے تھے کہ تم کالج پہنچنے تک شاعری کرلو گے ۔ جب کالج میں داخلہ لیا تو پروفیسر اثر ترمزی اور پروفیسر بشیر احمد بشیر مرحوم کی ادب پروری نے مجھے بھی تھوڑا بہت لکھنا سکھا دیا ۔ یہ عمل تا حال جاری و ساری ہے ۔
سوال : آپ کے استاد شاعر ۔؟
جواب : شمشاد نظر مرحوم
سوال : آپ کا طبعی میلان نظم کی طرف زیادہ ہے یا نثر کی طرف ۔؟
جواب : شاعری
سوال : آپ کا ذوقِ مطالعہ ۔؟
جواب : شاعری احمد فراز
سوال : پسندیدہ اصنافِ شعر ۔؟
جواب : غزل
سوال : آپ نے پاکستان ٹیلیویژن کے کون کون سے پروگراموں میں شرکت کرتے رہے ہیں ۔؟
سوال : جی ہاں ! مختلف پروگراموں میں میلہ ، پنجند ، طارق عزیز شو ، اور سرائیکی پروگرام رت رنگیلڑی میں بار ہا شرکت کی ۔ سرائیکی پروگرام میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے ہیں ۔ اس کے علاوہ روہی ٹی وی کئی ادبی پروگراموں میں شرکت کر چکا ہوں ۔
سوال : آپ کا شاعری و نثری سرمایہ ۔؟
جواب :
1 "اشکوں میں رعنائی” اردو شاعری ، 1992ء
2 "برف میں لپٹی آگ” آزاد نظم ، 2003ء
3 "منوتی” سرائیکی شاعری ، 2009ء
4 "بستیاں آباد ” شخصی خاکے ، 2009ء
5 "صحرا میں اذان” قطعات ، 2009ء
6 "اسم اعظم پڑھ لیا کرتا ہوں” کلیات ، 2012ء
7 "شجرہ نسب” کلیات ، 2018ء
8 "امارات کی دلکش یادیں ، سفر نامہ دبئی ، ستمبر 2017ء
9 "سبز ہلالی پرچم اپنا ” ملی شاعری ، اگست 2018ء
10 "ضلع بھکر میں رثائی ادب "تحقیق ، 2021ء
سوال : آپ کو کون کون سے معروف شعراء کرام کے ساتھ مشاعرہ پڑھنے کا موقع ملا ۔؟
جواب : شاعر احمد فراز مرحوم کے ساتھ میرے دیرینہ تعلق رہا ۔ مختلف مشاعروں میں شرکت کی اور کمپیئرنگ کے مواقع ملے ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم ، شہزاد احمد ، انور مسعود ، ظفر اقبال اور ملک کے دیگر کئی معروف شعراء کرام کے ساتھ مشاعرے پڑھے ہیں ۔
سوال : اعزازات ۔؟
جواب : علمی ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں 300 سے زائد ایوارڈز وصول کرچکا ہوں ۔
سوال : شاہ صاحب اپنا کلام عنایت فرمائیں ۔ ؟
جواب : جی ہاں!

ملی نغمہ

سبز ہلالی پرچم اپنا قدرت کا انعام
امن کا مظہر ، حسن کا پیکر وحدت کا پیغام

پاکستان میں رہنے والے محنت کش دہقان
ہم سب کا ہیں مان ہمیشہ ہم سب کا ہیں مان

پاکستان کا بچہ بچہ عظمت کا مینار
لوح و قلم سے نسبت اس کی علم سے اس کو پیار

پاکستان کی سرحد پر ہیں جرات مند افواج
عزم و عمل کے پیکر ہیں یہ سر پہ فتح کا تاج

نجف بخاری لکھتا رہوں میں اپنے وطن کے گیت
دھرتی میرا سرمایہ ہے دھرتی میرا میت

سوال : پاکستان میں موجودہ ادب کے بارے میں آپ کی رائے ۔؟
جواب : سب بہتر انداز میں ہے

مقبول ذکی مقبول

بھکر، پنجاب، پاکستان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

جن، مستری اور شہتیر

جمعرات فروری 23 , 2023
گھر سے جن اور مستری نکالنا دونوں مشکل کام ہیں۔اس میں علما کا اختلاف ہے کہ زیادہ مشکل کام کون سا ہے۔
جن، مستری اور شہتیر

مزید دلچسپ تحریریں