نقیبی کاروان ادب کے زیر اہتمام ایوارڈز تقسیم تقریب مقبول ذکی مقبول کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا
بھکر ( نمائندہ خصوصی) مقبول ذکی مقبول ، اعظم سہیل ہارون ، زاہد اقبال بھیل ، احسان فیصل کنجاہی ، ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں ، ملک بھر سے 92 شعراء و ادباء کو ادبی خدمات کے صلہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مقبول ذکی مقبول کو بھی ان کی کتاب”منتہائے فکر” پر خوبصورت ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام نقیبی کاروان ادب کے روحِ رواں آزاد نقیبی صاحب نے کیا ۔ بمقام لائل پور میوزیم فیصل آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ملک بھر سے ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔ مقبول ذکی مقبول (بھکر) اعظم سہیل ہارون (بہاولپور) زاہد اقبال بھیل (ننکانہ صاحب) احسان فیصل کنجاہی (گجرات) ڈاکٹر زاہد یاسین اکھیاں (چنوٹ) سے تقریب میں شریک ہوئے ۔ ان کی ادبی و قلمی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ آخر میں شرکا کے لئے طعام کا انتظام بھی کیا گیا ۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔