بھکر (نمائندہ خصوصی) استاد الشعراء جناب نذیر احمد نذیر ڈھالہ خیلوی سے مقبول ذکی مقبول کی ملاقات ، گزشتہ دنوں استاد الشعراء جناب نذیر احمد نذیر ڈھالہ خیلوی (بھکر) سے معروف مصنف و شاعر اور بزمِ اوج ادب ( بھکر) کے بانی و چیئرمین مقبول ذکی مقبول نے ملاقات کی ، حال احوال کے بعد ادب کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، مقبول ذکی مقبول نےاستاد صاحب سے چند ادبی موضوعات پر گفتگو کی ۔
استاد الشعراء جناب نذیر احمد نذیر ڈھالہ خیلوی نے بڑے فراغ دلی سے جوابات دیئے اور کہا آپ کی ادبی سرگرمیوں سے خوش ہوں ۔ نوجوان شعراء کی دل سے قدر کرتا ہوں کیونکہ ادب کے حوالے سے اپنے بھکر کا نام روشن کررہے ہیں ۔ جناب نذیر احمد نذیر ڈھالہ خیلوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منکیرہ شہر میں میرے شاگردوں میں مقبول ذکی مقبول کا ادبی کام قابلِ تعریف ہے ۔ میں سب اپنے شاگردوں اور شعراء کرام کے لئے دعا گو ہوں۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |