10روزہ شہنشاہؑ کربلا کانفرنس

اٹک (بیورورپورٹ)شہنشاہؑ کربلا سیدناامام حسین علیہ السلام نے ایسا صبر کیا جس کی مثال قیامت تک ملنی ناممکن ہے۔آخری وقت میں سجدہ کرکے دنیا والوں کو درس دیا کہ جان جائے تو جائے لیکن نماز کسی صورت نہیں چھوٹنی چاہیے ۔10روزہ شہنشاہ کربلا کانفرنس کے پروقار اور پرامن طریقے سے اختتام پر ہم الله تعالیٰ کی ذات کا شکر ادا کرتے ہیں۔کانفرنس کی تقاریب میں شرکت فرمانے والے پیر صاحبان،علماء،قراء،نعت خوان حضرات،شرکت کرنے والے تمام بزرگوں ، نوجوانوں ، بچوں اور خصوصاً لنگر حسینی ولنگر فاروقی کھلانے والے احباب اور اخباری نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہمارے قبلہ مرشد گرامی حضور ریاض الملت قدس سرہ العزیز نے اٹک تشریف لانے کے ساتھ ہی ان کانفرنسز کے انعقاد کا سلسلہ شروع فرمایا تھا جو ہم جاری رکھے ہوئے ہیں(قبلہ پیر ہادی سرکار حفظہ الله تعالیٰ)جس بندے سے الله تعالیٰ راضی ہوتا ہے اسے دولت ایمان عطا فرما دیتا ہے اور اپنے گھر میں بیٹھنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے ۔جب اور زیادہ راضی ہوتا ہے تو اپنے محبوبوں کا ذکر کرانا شروع کرادیتا ہے.آپ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں کہ قبلہ پیر ہادی سرکار کی سرپرستی میں 10دن لگاتار اہل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین خصوصاً شہداء کربلا کی عظیم قربانی،ان کے مقام اور مرتبہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔مسلمان جب وعدہ کرتا ہے تو پھر اس کے لئے وعدہ خلافی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔منزل اچھی ہو تو سفر آسان ہو جاتا ہے(پیر محمد عثمان خان واجد قادری)سیدنا امام عالی مقام نے کوفہ والوں کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا تمھیں پتہ ہے میں کون ہوں مجھے میرے نانا کریم ﷺ نے جنتی جوانوں کا سردار فرمایا ہے اس کے باوجود تم میری جان کے دشمن ہوئے پڑے ہو میں جان دے سکتا ہوں لیکن کسی فاسق و فاجر کے ہاتھ پر بیعت نہیں کرسکتا۔ہم قبلہ پیر ہادی سرکار کو ہرسال کی طرح اس سال بھی 10روزہ شہداء کربلا کانفرنس منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں (پیر قاری محمد رقیب احمد چشتی)ماہ ربیع الاول شریف میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر12روزہ عید میلادالنبی ﷺکانفرنس اور محرم الحرام میں10روزہ شہداء کربلا کانفرنس کا اہتمام کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔پیر ہادی سرکار کے مرشد گرامی حضور ریاض الملت قدس سرہ العزیز کی زیرصدارت وزیرسرپرستی اورعم گرامی فیض الملت شیخ القراء قبلہ پیر ابوالفیض غلام محمد خان قادری رحمۃ الله عليه کی زیرنگرانی 1992 میں اٹک شہر کے مرکز ریلوے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی سنی کانفرنس کے اثرات آج تک باقی ہیں جس میں درجنوں علماء ومشائخ کے ساتھ سنی تحریک کے بانی مولانا محمد سلیم قادری رحمۃ الله عليه نے بھی خطاب کیا تھا ۔ان شاءالله عید میلادالنبی ﷺ کانفرنسز،شہداء کربلا کانفرنسز،اہل بیت اطہارؑ ،صحابہ کرامؓ اور اولیاءؒ کرام کی شان میں محافل منعقد ہوتی رہیں گی(مولاناارشد القادری) آستانہ عالیہ ریاض آباد شریف ڈھوک فتح اٹک شہر میں 10روزہ سالانہ شہداء کربلا کانفرنس کی اختتامی تقریب جانشین ریاض الملّت قبلہ پیر ہادی سرکار حفظہ الله تعالیٰ کی زیر صدارت اورجانشین ریاض الملّت قبلہ پیر مفتی حافظ ابوالفضل محمد خان رضوی مدظلہ العالیٰ سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض آباد شریف اٹک کی زیر سرپرستی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں جانشین ریاض الملت قبلہ پیر محمد عثمان خان واجد قادری نے خصوصی خطاب فرمایا جس کو حاضرین نے عقیدت و احترام سے سنا اور خوب داد تحسین پیش کیا حافظ محمد ادیب نے تلاوت جبکہ نعت شریف فیصل محمود نقشبندی،محمد حمزہ اسحاق اعوان،عبدالقدوس اعوان اور محسن نثار نقشبندی نے پیش کی۔محفل میں میں پیرزادہ محمد حامدرضاخان قادری،خلیفہ الحاج محمد اشرف قادری،صاحبزادہ سید معین علی شاہ،سید محمد کلیم شاہ،مولاناحبیب احمد چشتی،محمد شیراز کفیل،قاری عطا محمد،قاری محمد اعظم خان قادری،حاجی محمد زاہد اقبال، افتخار احمد چیمہ،آفتاب احمد چیمہ، ملک کامران اختر، محمد عامر،محمد عمران، محمد عتیق، محمد شفیق چشتی، ملک محمد اکرم اعوان،امیر محمد،نعمان اکرم اعوان، محمد ذیشان اکرم اعوان، محمد منصور اعوان،محمد حمزہ،حمزہ امیر ، حاجی محمد مشتاق ، حاجی محمد اعجاز ، صوفی مسعود الرحمن،محمد فاضل،محمد بلاول، خالد محمود، محمد عابد، آنریری کیپٹن نورمحمد ، محمد عثمان حسن، محمد حمیر، محمد زبیر،محمد ظہور، محمد ذیشان، محمد عمران، محمد ارسلان اور محمد معز علی کے علاوہ درجنوں نوجوانوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی ۔درود وسلام ، ذکر شریف،شجرہ مبارکہ کے بعد قبلہ پیر ہادی سرکار حفظہ الله نے عالم اسلام کی سربلندی استحکام،امن وامان وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان دینے والے پاک فوج کے جوانوں اور آفیسرز جو بحالت ایمان اس دنیا سے چلے گئے ان کے درجات کی بلندی اور حافظ نصرت علی خان قادری کے والد کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور وسیع لنگر حسینی تقسیم کیا گیا

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

تھے جوروحانی وعلمی  خانوادےکے چراغ

ہفتہ اگست 20 , 2022
یہاں بیٹھنے والے بزرگ شخص کوئی معمولی شخص نہیں بلکہ وہ شہر بہرائچ کے عظیم الشان شاعر حضرت اظہار وارثی صاحب تھے
تھے جوروحانی وعلمی  خانوادےکے چراغ

مزید دلچسپ تحریریں