انٹرویو بسلسلہ ادبی شخصیات، ڈیرہ غازی خان
شاعر مزدور سئیں ارشاد ڈیروی
انٹرویو کنندہ : مقبول ذکی مقبول، بھکر، پنجاب، پاکستان
سوال : آپ کا اصل نام ۔؟
جواب : ارشاد حسین
سوال : آپ کا قلمی نام ۔؟
جواب : ارشاد ڈیروی
سوال : آپ کا سن پیدائش۔؟
جواب : 1967ء شہر ڈیرہ غازی خان
سوال : کچھ بچپن کے بارے میں معلومات دیں ۔؟
جواب : حضور میں ایک غریب گھرانے کا بچہ تھا کھیلنا کودنا میرے نصیب میں نہیں تھا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے کہ جب میری نمراش آنکھ نے کھردرے وقت کی دھندلی تصویر کو پہچاننے کی قوتِ باصر حاصل کی تو میری ماں کی مقدس گود میں فاقہ زدہ حالات پرورش پارہے تھے۔ بچپنے سے لیکر آج تک مفلسی میرے ساتھ رنگ رلیاں منارہی ہے۔
بے روزگاری اختا کیتے کئی نہیں حال غریبیں دے
عید دے ڈیہنہ وی بکھے راہندن اکثر بال غریبیں دے
سوال : سلسلہ روزگار ۔؟
جواب : دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے عمارتی رنگ سازی کا شعبہ اپنایا ہوا ہے۔ جس سے بمشکل زندگی کی گاڑی کا سفر رواں دواں ہے۔ یہاں پر حضور سئیں شاکر شجاع آبادی کی غزل کا ایک شعر عرض کروں گا
جی ضرور
رازق سائیں رعایت کر نمازاں رات دیاں کر ڈے
کہ روٹی شام دی پوری کریندے شام تھئی ویندی
معاش کی بھاگ دوڑ کے ساتھ ساتھ ادبی سفر بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔ بہت سارا کلام جو معاشی حالت نا ساز ہونے کی وجہ سے شائع نہیں ہوسکا۔ میں یہاں ادبی حلقوں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ اس حوالے سے میری مدد کی جائے تاکہ اشاعت کا سلسلہ جاری ہو ۔ اور بندہ ناچیز کا کلام قارئین تک پہنچتا رہے۔
سوال : کیا آپ مزدوری کرتے وقت کوئی عار محسوس کرتے ہیں ۔ ؟
جواب : نہیں میں اپنے پروردگار کے اس فیصلے سے بہت خوش ہوں کہ میرے رب نے مجھے مزدوری کرنے کی قوت عطا فرمائی ہے۔
سوال : آپ شاعری کے میدان میں کس طرح وارد ہوئے ۔؟
جواب :
سوچا تھا تیرے حسن کا چرچا کریں گے ہم
تیری بے رخی نے ساجن شاعر بنا دیا؟
سوال : آپ نے شاعری کا آغاز کب کیا ؟
جواب : 1985ء میں
سوال : ادبی حوالے سے آپ کس کو استاد مانتے ہیں ۔؟
جواب : میرے استاد واحد علوی صاحب ہیں ؟
سوال : محبت کے موضوع پر بھی آپ نے شاعری کی ہے ۔ ؟
جواب : میرے نزدیک بے شک انسان محبت کا ذائقہ نہ چکھلے شاعر نہیں بن سکتا
سوال : اعزاز بھی آپ کو کسی نے دیا ہے یا نہیں ۔ ؟
جواب : میری کتابیں پڑھ کر میرے دوست مجھے راویء کربلا کہتے ہیں۔ یہ میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔
سوال : آپ کی شاعری اور نثری کتابوں کے نام کیا ہیں ۔؟
جواب :
1 ۔ ریت سفر ۔ حماد پبلیشر، ڈیرہ غازی خان (جولائی 1989ء)
2 ۔ خواب ۔ حماد پبلیشر، ڈیرہ غازی خان (جون 1992ء)
3 ۔ روگ ۔ حماد پبلیشر، ڈیرہ غازی خان، (جون 1994ء)
4 ۔تتی ریت ۔ آغا پبلیشر، بلاک 10 ڈیرہ غازی خان (نومبر 1994ء)
5 ۔ ارشاد ڈیروی دے ڈوہڑے ۔ آغا پبلیشر، بلاک 10 ڈیرہ غازی خان ( اگست 1994ء)
6 ۔نین سوالی ۔ ایم رمضان پبلیشر۔گھنٹہ گھر ملتان ( 1996ء)
7 ۔ خمار خم دے ۔ العباس پرنٹرز ڈیرہ غازی خان ( 2014ء )
8 ۔ پیغام قلندر ۔ العباس پرنٹرز ڈیرہ غازی خان ( 2017ء )
9 ۔ چودھار کربلا ہے۔ پبلیشر ناصر نیوز ایجنسی ٹریفک چوک، ڈیرہ غازی خان (جنوری 2018ء)
10 ۔ رت ریت ردا ۔ حماد پبلیشر ڈیرہ غازی خان (مارچ 2000ء)
11 ۔ڈاج لٹی ہوئی شام ۔ پبلیشر ناصر نیوز ایجنسی ٹریفک چوک ڈیرہ غازی خان ( مئی 2000ء )
12 ۔مقصود کربلا ہے پبلیشر ناصر نیوز ایجنسی ٹریفک چوک ڈیرہ غازی خان (اگست 2021ء)
سوال : اس مشکل ترین دور میں آپ کتاب چھاپنے کا سوچ کیسے لیتے ہیں۔ اور پھر کتاب چھاپ کیسے لیتے ہیں ۔ ؟
جواب : جناب مجھ کو کتابوں سے بہت محبت ہے۔ رہی بات کتاب کو چھپ نے کی تو تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرتا رہتا ہوں۔ کچھ مشاعروں سے بھی ملتے ہیں۔ وہ بھی شامل کر لیتا ہوں۔ اور کچھ دوستوں سے بطور قرض لےکر اس طرح کام چلا لیتا ہوں۔
سوال : رثائی ادب کے بارے میں آپ کیا کہیں گے۔ ؟
جواب : اردو رثائی ادب میں میر انیس، جوش ملیح آبادی، مرزا دبیر اپنی مثال آپ ہیں۔ میاں سرائیکی ادب کا یقین ہے کہ اس کا مستقبل مضیوط ہاتھوں میں میں ہے۔
سوال : آپ کا ذوقِ مطالعہ ۔ ؟
جواب : جنوں کی حدتک
سوال : ارشاد ڈیروی صاحب آپ صرف سرائیکی زبان میں شاعری کیوں کرتے ہیں اس کی کوئی خاص وجہ۔؟
جواب : مجھے دسترس سرائیکی زبان پر ہے
سوال : محفل مشاعرہ کے بارے میں آپ کی رائے ۔ ؟
جواب : محفل مشاعرہ شاعر کے لیے زینت اور عوام کے لیے درسِ محبت ہے۔
سوال : آپ ایک سرائیکی غزل عطا کریں۔ ؟
جواب : جی ضرور
سرائیکی غزل
بار کئی ڈھاندی ہوئی دیوار تے آون لگے
وت کوئی منصور سچ دی دار تے آون لگے
وقت دا بے ہس شکاری جاگ ول ہوشیار تھی
کئی پکھی تیڈی طلب دی مار تے آون لگے
لٹ گھدا ہے قافلے کوں رہبریں دی رہزنی
حرف کیوں سوہناں تیڈے کردار تے آون لگے
تھی سگی تاں جانیاں درشن کرا چونیں ضرور
موت دی زردی جڈاں بیمار تے آون لگے
بس اوہو ویلھا اصل وچ دھڑکنیں دی موت ہے
پیار دی کھل ہس جڈاں تکرار تے آون لگے
کیوں کھڑے پانی دے وچ پتھر مریندی سانولا
متاں کئی چھینڈا تیڈی دستار تے آون لگے
میں تاں اصلو لب نہیں چولے تیڈے ارشاد تے
وقت دا الزام کیوں سرکار تے آون لگے
سوال آپ محسن نقوی کے بارے میں کیا کہیں گے ۔ ؟
جواب :
یہ کون اٹھ گیا ہے کہ محفل ہے سوگوار
یہ کس کے غم میں دنیا آنسو بہا رہی ہے
(محسن نقوی
مقبول ذکی مقبول
بھکر، پنجاب، پاکستان
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |
4 thoughts on “شاعر مزدور سئیں ارشاد ڈیروی سے گفتگو”
Comments are closed.