اٹک( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان سے )حکومت پنجاب نے محکمہ ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن کے سینٸیر آفیسر ظفر اسحاق کو ضلعی ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک تعینات کر دیا۔ظفر اسحاق محکمہ ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن کے محنتی،تجربہ کار اور ہونہار آفیسر ہیں ،جو محکہ کے امور پر موثر اور مضبوط دسترس رکھتے ہیں۔ان کا ضلعی ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک تعینات ہونا ڈاٸریکٹر جنرل ایکساٸز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب رضوان اکرم شیروانی کا ان پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ظفر اسحاق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دیں۔ضلع کے تمام عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔