گزشتہ شب بعد نماز عشاء اھلسنت کی مرکزی قدیم جامع مسجد نوری محلہ آمین آباد دربار عالیہ قادریہ حضرت پیر بادشاہ صاحب( رحمتہ اللہ علیہ) میں عرس غوث اعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ و بڑی گیارہویں شریف کی ایک پروقار اور بابرکت محفل سجائی گئی۔ جس کی نقابت ۔جناب صاحبزادہ حسن قادری صاحب نے فرمائی ۔ اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قاری القراء جناب مشتاق احمد صاحب نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ حافظ احمد علی صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محفل کو معنبر کیا ۔ صاحبزادہ محمد قاسم حقانی صاحب نے منقبت غوثِ اعظمؒ پیش کی ۔ فاضل جامعہ قادریہ حقانیہ ۔حضرت علامہ مولانا ظفر اقبال حقانی صاحب نے وعظ حسنہ فرمایا.
اس موقع پر سرمایہ اھل سنت جناب حضرت علامہ مولانا محمد یوسف حقانی صاحب مدظلہ العالی نے سیرت غوثیہ کے روشن پہلو بیان فرمائے اور کہا کہ غوث پاکؒ کے إرشادات پر عمل کرنے میں ہی راہ نجات ہے۔ جناب حضرت علامہ مولانا حافظ شیر احمد قادری صاحب دام ظلکم نے دعا فرمائی اور وعظ میں فرمایا کی اللّٰہ پاک ہمیں غوثِ پاکؒ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں غوثِ اعظم کی محبت عطا فرمائے آمین
ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
صحافی، کالم نگار، مصنف
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔