میجاریٹی

چونکہ دماغ کویکسوئی کرنے کے لیے ایک علامت نہایت ہی ضروری ہے،اس لیے میں بت پرستی پریقین کرتاہوں۔ ایک مذہب نے دیگر دو مذہبوں سے اپنا امتیاز ثابت کرتے ہوئے کہا۔

میں بت پرستی کے سخت خلاف ہوں، لیکن میں مردوں کی عبادت میں یقین رکھتاہوں اس لیے میں زیادہ اثردار ہوں۔ دوسرے مذہب نے کہا۔

iattock

میں بت پرستی کی مخالفت کرتاہوں، لیکن میں ایک خاص جگہ پربیٹھ کر ایک خاص تصویر کی عبادت کرتاہوں اور اس سے دعامانگتاہوں۔ میں تم دونوں سے عمدہ ہوں۔

امتیاز ثابت کرنے کی ہوڑلیے وہ تینوں ایک لامذہب کے پاس پہنچے اور اس کے سامنے اپنی اپنی بات رکھی۔ وہ شخص یہ سوچ کر مسکرانے لگاکہ کسی نہ کسی علامت کی عبادت توتینوں میں ہی مروج ہیں، لیکن اس نے بڑی ہی سمجھداری سے جواب دیا۔ جس مذہب کوماننے والے جہاں پر زیادہ ہیں، وہاں پر وہ مذہب افضل ہے۔ مطلب یہ کہ تمہارا امتیاز تمہارے اصولوں سے نہیں بلکہ تمہیں ماننے والوں کی تعداد پر ڈپینڈ کرتاہے۔

aalok-kumar-

آلوک کمار ساتپوتے

فسانہ نگار

چھتیس گڑھ صوبہ کے سرکاری رسالہ کے مدیرکے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستان کے تمام پروگیسیو اخبارات و رسائل میں افسانے شائع ہوچکے ہیں۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ناز خیالوی کی یاد میں

جمعرات جون 17 , 2021
موضع جھوک خیالی ، تحصیل تاندلیانوالہ ، ضلع لائل پور پنجاب ، جہاں ایک بچہ پیدا ہوا۔ والدین نے اسے محمد صدیق کا نام دیا ۔ اسی نے آگے چل کر ” ناز ” تخلص اپنایا
ناز خیالوی کی یاد میں

مزید دلچسپ تحریریں