اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل فتح جنگ کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ایم پی اے، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فتح جنگ حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ اعجاز عبدالکریم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، دورے کے دوران صوبائی وزیر مال پنجاب نے کرونا ویکسینیشن سنٹر تحصیل فتح جنگ کا دورہ کیا اور کرونا ویکسینیشن کے سلسلے میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر عوام نے انہیں اپنے تاثرات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کرونا ویکسینیشن سنٹر تحصیل فتح جنگ میں عوام کو تمام تر متعلقہ سہولیات دی جارہی ہیں اور اس پر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معمول کی زندگی کی بحالی کیلئے اپنی ویکسینیشن کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بعد ازاں صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمد انور خان نے بنیادی مرکز صحت کھنڈاکا دورہ بھی کیا اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا ہے،ا س موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے اور اس ضمن میں بھر پور کوششیں کی جائیں۔
چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |