ہرو کنارے پنجابی مشاعرہ

ہرو کنارے پنجابی مشاعرہ

دریائے ہرو کے پر فضا مقام پر کاروان قلم اٹک کے زیر اہتمام پنجابی زبان کے کیمبلپوری لہجے میں 31 مارچ کو ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت معروف ڈرامہ رائیٹر سید تصور بخاری نے کی نظامت کاروان قلم کے ایڈمن نزاکت علی نازک نے کی مشاعرے میں مہمانِ اعزاز معروف صحافی اور شاعر اقبال زرقاش جب کہ مہمان خصوصی سید حبدار قائم تھے مشاعرے کی عکس بندی نعلین حیدر سلطان نے کی چاروں شعرا کے کلام سے ایک ایک شعر ملاحظہ فرمائیے:۔
سید حبدار قائم
معطر معطر زباں کرنے واسے
محمدؐ محمدؐ ادا کردا رہناں
نزاکت علی نازک
معراج دی شب عرشاں تے بلا کے پاک نبی نوں کول بٹھا کے
پیا تک تک آکھے آپ خدا سبحان اللہ سبحان اللہ

اقبال زرقاش
ہِک ڈِیں جیسوں ہک ڈِیں مرسوں گلے شکوے کیں کنڑ کرسوں
کوئی نئیں اتھے سجن پیارا دشمن بیلی سارے ہن

سید تصور بخاری
آلِ نبیؐ اولادِ علیؑ دے قصیدے میرا ورد
میں فارسیؓ میں حسانؓ کالی کملی والڑیا

کورونا وبا کے پیش نظر مشاعرے کا اہتمام کھلی فضا میں کیا گیا جسے سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا گیا مشاعرے کے بعد مہمانوں کی تواضع چائے سے کی گئی۔
رپورٹ: سید حبدار قائم

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

خواص قصیدہ بردہ شریف- 1

جمعہ اپریل 16 , 2021
حضرت حسّان بن ثابت ٖؓ کے بعد جس کے کلام کو شہرت عام اور بقائے دوام حاصل ہوا وہ امام بوصیریؒ ہیں۔
خواص قصیدہ بردہ شریف- 1

مزید دلچسپ تحریریں