دعائے کمیل

گزشتہ برس کے لاک ڈاؤن کے دوران احباب سے رابطہ فون اور ویڈیو کالنگ تک ہی محدود تھا۔ ایک دن دوران گفتگو میں نے جناب مونس رضا صاحب سے کہا کہ اس وقت کو کار آمد بناتے ہیں ، میں ادعیہ اور وظائف کو ٹائپ کر کے پی ڈی ایف میں بناتا ہوں آپ اس کی پروف خوانی کریں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔ اس سلسلے کی پہلی دعا ، دعائے کمیل کی پی ڈی ایف تیار کی گئی ۔ اس کو مولانا مونس رضا صاحب نے پڑھا اور کچھ سطور تعارفی لکھ دیں۔ اسے ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

بہت خُوبصُورت اور معروف دعا ہے، اس دعا کو حضرت امیر المومنین علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام نے اپنے خاص صحابی کمیل ابنِ زیاد علیہ الرحمہ کو تعلیم فرمایا تھا، اور اُن سے فرمایا تھا کہ ہر شبِ جُمعہ اور خاص طور پر پندرہ شعبان کی شب کو پڑھا کرو، اس کے پڑھنے سے دشمنوں اور آفاتِ ناگہانی ارضی و سماوی سے محفوظ رہو گے، رزق میں اضافے اور گناہوں کی بخشش میں نافع ہے۔

دعا پڑھنے کے لئے کلک کریں

light art vintage architecture
Photo by Murtaza Azal on Pexels.com

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مجذوب، راوی کا پل اور ڈیڑھ آدمی

جمعہ مارچ 5 , 2021
گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا ناقصاں را پیر کامل کاملاں را رہنما
مجذوب، راوی کا پل اور ڈیڑھ آدمی

مزید دلچسپ تحریریں