مرے لوح و قلم کے سب ،حساب بھی اُدھورے ہیں

مرے لوح و قلم کے سب ،حساب بھی اُدھورے ہیں
تری محبتوں کے یہ شباب ،بھی اُدھورے ہیں
ابھی سے موت پھر رہی ہے میرے پیچھے کس لیے
ابھی یہ میری آنکھوں کے تو خواب، بھی اُدھورے ہیں
ہمیں نے ہی تو چھوڑیں، قتل گاہ میں یہ خوشبوئیں
ہمارے خون کے بنا گلُاب بھی اُدھورے ہیں
صدائیں کس لیے تو دے رہا ہے یوں ہی ممتحن
ابھی تو سب سوالوں کے جواب بھی اُدھورے ہیں
اذانِ حق تو ہم ہی، دے رہے ہیں اب بھی چار سو
بغیر میرے شہر کے ،ِ انقلاب بھی اُدھورے ہیں
نہ جانے کون اب مجھے صدائیں پھر سے دیتا ہے
یہ دشت میں جو پھیلے ہیں سراب بھی اُدھورے ہیں
مٹا کے اپنے آپ کو اسؔد عروج بخشا ہے
نہیں تو پھر مرے بنا جناب بھی اُدھورے ہیں
کلام عمران اسؔد

iattock

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ماں تے مَنگراٹی

پیر مارچ 1 , 2021
اُس وقتے اِچ جراثیم بی کوئی نئیں ہونے ایہے تے بماری بی کوئی نئیں ہونی ایہی۔
ماں تے مَنگراٹی

مزید دلچسپ تحریریں