شجرکاری کو قومی ذمہ داری سمجھا جائے انیل سعید ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک
اٹک(ہشام خان اعوان سے/نیوز ایڈیٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ درخت لگاناسنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورصدقہ جاریہ ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہید قائدملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم لالہ زار گراؤنڈ اٹک میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ ایمپاورکمیٹی کے صدرنعلین عباس اورمتعلقہ افسران بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے عملے کے ہمراہ پودا لگایا اور دعا کی ہے،
بعد ازاں انیل سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر سمیت ضلع اٹک میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ درختوں کی کمی کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور تقریباپچھلے 7 ماہ سے بارشوں کی کمی کی وجہ سے شدید خشک سالی کا سامنا بھی ہے جس کی وجہ سے صحت کی خرابی کے ساتھ دیگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم شجرکاری کوقومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر پودے لگائیں تا کہ درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکے۔
چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |