ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 دھنی نسل بہترین جانوروں کا ایوارڈ
چھجی مار فارمز اور الفتح کیٹل فارم نے ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں دھنی نسل کے بہترین جانوروں کا ایوارڈ جیت لیا – ملک غلام حسین کا عزم!
اٹک (ملک امان شجاع سے )ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں چھجی مار فارمز اور الفتح کیٹل فارم نے اٹک ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے دھنی نسل کے بہترین جانور پیش کیے اور پورے پنجاب میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے سال 2025 کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ چھجی مار فارمز اور الفتح کیٹل فارم کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہو، بلکہ اس سے پہلے بھی سال 2022 میں یہ اعزاز انہی فارمز کے نام رہا تھا۔ پنجاب بھر میں دھنی نسل کے جانوروں کی خوبصورتی، صحت اور معیار کے حوالے سے چھجی مار فارمز کا نام ہمیشہ نمایاں رہا ہے، اور اس کامیابی نے ایک بار پھر اس کی تصدیق کر دی ہے۔چھجی مار دیڈز کے سی ای او ملک غلام حسین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:
"اللہ کے فضل و کرم سے ہمیں ایک بار پھر یہ اعزاز حاصل ہوا۔ یہ کامیابی ہماری محنت، عزم اور بہترین نسل کے جانوروں کی دیکھ بھال کا نتیجہ ہے۔ ہم ہمیشہ سے دھنی نسل کے جانوروں کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اور یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اٹک ضلع کی جانب سے پورے پنجاب میں بہترین نمائندگی کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ چھجی مار فارمز اور الفتح کیٹل فارم مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ دھنی نسل کے جانوروں کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے، اور آنے والے سالوں میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ کامیابی نہ صرف چھجی مار فارمز اور الفتح کیٹل فارم کے لیے باعث فخر ہے، بلکہ اٹک ضلع کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے، جہاں سے یہ فارمز پورے پنجاب میں دھنی نسل کے شاندار جانور متعارف کروا رہے ہیں۔فارمز کی اس شاندار کامیابی پر جانوروں کے شوقین اور ماہرین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی چھجی مار فارمز اور الفتح کیٹل فارم اسی طرح اپنی محنت اور معیار کی بنا پر مزید اعزازات اپنے نام کریں گے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |