پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا دورہ حسن ابدال

پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا دورہ حسن ابدال

اٹک(ملک امان شجاع سے) نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ تفریح او مطالعاتی دورہ معروف تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران اور عہدیداران کے ساتھ گردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال، بیٹھک پیر زندہ ولی قندھاری ، اور خانپور ڈیم کا دورہ کیا جس میں مختلف نیوز چینل واخبارات سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ماس کمیونیکیشن کے طلبہ اور طلبات نے بھرپور شرکت کی، تنظیم کے چیئرمین بابر اورنگزیب چوہدری نے کہا کہ ہماری تنظیم وقتاً فوقتاً ایسے تفریح اور مطالعاتی دورے منعقد کرتی رہتی ہے جس کی بنیادی وجہ ہے تنظیم کے ممبران کے لیے معلومات کے ساتھ ساتھ تفریح فراہم کرنا ہے ، اس دورے کا مقصد بابا گرو نانک کی تعلیمات وسکھ مذہب سے منسلک لوگوں کی عبادت گاہ گردوارہ و پنجا صاحب کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھی ،

پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا دورہ حسن ابدال

صحافیوں کی مصروفیات سے بھرپور زندگی میں سیر وتفریح انہیں ترتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، پیر زندہ ولی قندھاری کی بیٹھک تک کا طویل کٹھن پیدل سفر تمام ممبران کے لیے یادگار رہے گااس تاریخی سیر و تفریح اور مطالعاتی دورے میں تنظیم کے چیئرمین بابر اورنگزیب چوہدری، صدر صبا شاہین ، جنرل سیکرٹری راجہ رفاقت ،سیکرٹری اطلاعات سید کاشف رضا بخاری، سوشل میڈیا ہیڈ ثانیہ اعوان ،سوشل میڈیا ممبر عمر فاروق و محمد عثمان، سینیئر ممبران ملک قیصر، احسان راج ،حافظ کامران، ملک نجیب، عثمان ابرار، خواتین ممبران حفظہ اعوان ، ارم سعید، اویسہ قذافی کے علاوہ دیگر ممبران اور عہدے داران نے بھرپور شرکت کی تمام ممبران کا کامیاب دورے پر تنظیم کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا ایسے تفریح و مطالعاتی دورے مسائل کو ختم کرنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کو جاری رہنا چاہئے

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

پڑھ پڑھ کتاباں علم دیاں توں نام رکھ لیا قاضی

بدھ دسمبر 25 , 2024
بابا بلھے شاہ (جس کا اصل عبد اللہ شاہ تھا) ایک مشہور صوفی شاعر، فلسفی، اور صلح کل کے علمبردار تھے۔
پڑھ پڑھ کتاباں علم دیاں توں نام رکھ لیا قاضی

مزید دلچسپ تحریریں