شاہ زین بگٹی کی دھنی نسل میں دلچسپی

شاہ زین بگٹی کی دھنی نسل میں دلچسپی

اٹک ( ملک امان شجاع سے ) صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابقہ وفاقی وزیر نواب شاہ زین بگٹی نے بارانی ادارہ تحقیقات افزائش حیوانات خیری مورت تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کا تفصیلی دورہ کیا۔ادارے کے سربراہ ڈاکٹر مرتضی علی ٹیپو ڈائریکٹر بارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ خیری مورت نے انہیں خوش آمدید کہا اور ادارے کے اغراض و مقاصد کے بارے بریفنگ دی۔ادارہ میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تفصیلی بریفنگ کے دوران سابق وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ علاقہ پوٹھوہار وسیع وعریض رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جس پر فصلات کی کاشت انتہائی محدود ھے جبکہ غیر آباد رقبہ جات اور جنگلات پر گھاس و جڑی بوٹیاں اور درخت بڑے پیمانے پر موجود ہیں جن پر سارا سال مویشی ہی گزارہ کر سکتا ہے یہی وجہ ھے کہ اس علاقہ کے لوگوں کا ذیادہ تر ذریعہ معاش مال مویشی ہیں اور یہی ان کی آمدن کا بڑا ذریعہ بھی ہیں

شاہ زین بگٹی کی دھنی نسل میں دلچسپی

سابقہ وفاقی وزیر نے دھنی نسل کی گائے کو پسند کیا اور ذاتی طور پر دھنی کیٹل فارم بنانے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دھنی نسل اور مقامی جانوروں کی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے ۔ وفاقی وزیر نواب شاہ زین بگٹی نے خیری مورت انسیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا کیٹل سیکشن کیمل سیکشن اور شیپ گوٹ سیکشن میں خصوصی دلچسبی ظاہر کی اور عملہ کی پیشہ وارانہ مہارت جانوروں کی دیکھ بھال اور افسران کی کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے فارم پر ہونے والی تحقیقاتی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی اور دھنی نسل کی گائے،کیملپوری اونٹ ، سالٹ رینج کی بھیڑ اور لوکل ہیری بکریوں کو بہت پسند کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر مرتضی علی ٹیپو نے انہیں ادارے کی طرف سے یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

نمائندگان کی تنخواہوں میں 526 فیصد اضافہ : عوام کا کیا بنے گا؟

جمعرات دسمبر 19 , 2024
پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے نے عوامی نمائندگان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام
نمائندگان کی تنخواہوں میں 526 فیصد اضافہ : عوام کا کیا بنے گا؟

مزید دلچسپ تحریریں