ڈویژنل پبلک اسکول و کالج راولپنڈی کا شاندار اعزاز
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )ڈویژنل پبلک اسکول و کالج راولپنڈی کے ہونہار طالب علم محمد اویس نصیر نے اسلام آباد میں منعقدہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
محمد اویس نصیر نے فیڈرل ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی مہارت اور محنت سے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ علاقے کا نام بھی روشن کیا۔ ان کی اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، اور طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسکول کی پرنسپل مس ثمینہ خان نے محمد اویس کی کامیابی کو ادارے کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے اور اس سے دیگر طلبہ کو بھی کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ترغیب ملے گی۔
محمد اویس کی اس شاندار کامیابی پر والدین اور اہل علاقہ نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔