ایم سی اسکول اٹک کے سو سال
اٹک ( سٹی رپورٹر ) کتاب علم کی بنیاد اور تہذیب کی پہچان ھے جدید ٹیکنالوجی نے کتاب اور قاری کے درمیان ایک آہنی دیوار کھڑی کر دی ھے ہماری خوش نصیبی ھے کہ اٹک کے ادیب لکھاری کتب بینی کے فروغ کا علم اٹھائے ھوئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید تقی عباس شاہ نے ایم سی مڈل سکول کی سو سالہ تقریب میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا
اس صد سالہ تقریب میں مصنفین اٹک نے خصوصی طور پر بک سٹال لگایا جس میں سابق طالب علموں نے گہری دلچسبی کا اظہار کرتے ھوئے ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئیے کی جانیوالی کاوشوں پر مصنفین کو خراج تحسین پیش کیا اور اٹک کے حوالہ سے لکھی گئی کتابوں کے اس نمائشی سٹال پر پروفیسر سید نصرت بخاری ۔طاھر اسیر ۔سید مونس رضا ۔ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کی کتابیں نگاہوں کا مرکز بنی رہیں تقریب میں بطور مہمان شرکت کرنے والے سابقہ طالب علموں نے مصنفین کی تاریخ اٹک اور کتاب بینی کے حوالے سے کی جانیوالی کاوشوں کی تعریف کی اور بک سٹال سے رعائتی نرخوں پر کتابیں حاصل کیں سکول کے پرنسپل محمد عارف نے مقامی ادیبوں کا شکریہ ادا کیا واضع رہے کہ اس عظیم درسگاہ سے ملک و بیرون ملک زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی سینکٹروں قد آور شخصیات نے تعلیم حاصل کی
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |