ڈاکٹر محمد شعبان اعوان حقانی کی زیر قیادت قافلہ عمرہ کے لئے روانہ
اٹک( سٹی رپورٹر) چیئرمین کاروان حقانیہ عمرہ گروپ پاکستان ڈاکٹر محمد شعبان اعوان حقانی کی زیر قیادت قافلہ عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گیا، روانگی سے قبل جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم اعوان اباد اٹک کینٹ میں منعقدہ عمرہ تربیتی سیمینار میں سیاہ الحرمین الحاج قاری ضیا الدین مدنی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ شریف پر پہلی نظر پڑھنے پر اسے نظر بھر کر دیکھیں اس سے گزشتہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں حرمین شریفین کی حاضری مقدر والوں کو نصیب ہوتی ہے حرمین شریفین کی زیارت کرنے والوں کی زیارت کرنا بھی بڑی سعادت کی بات ہے۔ استاد العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی مہتمم جامعہ ہذا نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ والد کی زیارت مقبول حج کا ثواب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات مصطفیٰ ﷺ پر عمل کیا جائے۔
اس موقع پر۔ الحاج اعظم خان چشتی۔صاحبزادہ مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ، حاجی گلاب خان خلیفہ مجاز استانہ عالیہ سالک آباد شریف، سردار رفاقت خان صاحب اکھوڑی، خواجہ محمود الحسن۔ خواجہ شفیق الحسن۔ریٹائرڈ آرمی صوفی محمد اکرم اعوان ڈاکٹر علامہ محمد یاسر اعوان۔ملک رجب علی حقانی۔ماسٹر محمد ممتاز۔بابو محمد الہی ۔کے علاوہ عوام الناس نے بھرپور شرکت کی ۔
—
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |