اعتراف فن ایوارڈ کی تقریب اور محفل سماع
اٹک (سٹی رپورٹر ) اعتراف فن ایوارڈ کی پر رونق تقریب کو محفل سماع نے چار چاند لگا دئیے طاھر اسیر پروفیسر سید نصرت بخاری ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کو ادبی خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ملک کے معروف فوک گلوکار حکمت خان اعوان کی طرف سے پانچویں سالانہ ایوارڈ شو و محفل سماع کا انعقاد تحصیل ایڈمنسٹریشن ھال اٹک میں کیا گیا جس میں وکلاء، سول سوسائٹی ،میڈیا پرسن، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اٹک کی نامور کاروباری شخصیت مائی ڈیرہ ریسٹورنٹ کے مالک ساجد خان سابق چیرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود سابق وائس چیرمین ملک طاھر اعوان ،ہر دلعزیز شاعر قانون دان احمد علی ثاقب شاعر ادیب سید حبدار قائم ،طارق بنگش پنجاب پریس کلب کے چیرمین ملک کامران اختر اعوان خصوصی طور پر شریک ھوئے
راجہ زاھد حسین نے اسٹیج سیکٹریری کے فرائض انجام دئیے ملک کے معروف قوال نزاکت علی آفریدی اور حکمت خان اعوان کے عارفانہ کلام نے محفل کو چار چاند لگا دئیے اس موقع پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ دئیے گے نامور اسلامی اسکالر متعدد کتابوں کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی نے پروفیسر سید نصرت بخآری کو ان کی کتاب شخصیات اٹک طاھر اسیر کو ان کی حالیہ تصنیف ۔جب کیمبل پور جل رہا تھا ،ڈاکٹر شجاع اختر اعوان کو ان کی ملکی و غیر ملکی اخبارات میں چھپنے والے منتخب کالمز و مضامین پر مشتمل کتاب ،سبھی عنوان میرے ، پر اعتراف فن ادبی ایوارڈ سے نوازا سامعین نے پروگرام کے آرگنائزر حکمت خان اعوان کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ھوئے ان کی خدمات کو سراہا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔