کتاب کا تعارف ( اعترافِ فن )
تحریر : ریحانہ بتول ، بھکر
نام کتاب اعترافِ فن ( عاصم بخاری تحقیق و تنقید)
مصنف : مقبول ذکی مقبول
ٹائیٹل : دیدہ زیب ہے
اِنتساب میری پیاری بیٹی اوج زہرا کے نام!
نظر ثانی/ مشاورت :ریحانہ بتول
اہتمامِ اشاعت بزمِ اوجِ ادب منکیرہ بھکر
ناشر : ایم ارسلان پبلیشرز ، ملتان
سن اشاعت 2024ء
صفحات : 120
کتاب میں صفحہ نمبر 21 تا 22 تک پروفیسر عاصم بخاری کا سراپا لکھا گیا ہے جو کمالِ مہارت کے ساتھ ساتھ کمالِ محبت بھی جھلکتی ہے 23 مضامین ہیں جو مختلف عنوانات سے لکھے گئے ہیں ۔
جو پروفیسر عاصم بخاری کی شخصیت اور فن کا احاطہ کرتے ہیں ۔ ایک انٹرویو بھی شاملِ کتاب ہے ۔ ایک قطعہ اور چند فردیات سے بھی عاصم بخاری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ۔
پروفیسر عاصم بخاری کے اعزازات کی لسٹ بھی شامل ہے آخر میں عاصم بخاری ماہرین و مشاہیر کی نظر میں
عنوان سے شخصیت پر 16 قلم کاروں کی آرا موجود ہے ۔
صاحبِ کتاب اور کتاب پر جن شخصیات کی آرا شامل ہے ۔ ان کے نام درجِ ذیل ہیں
پہلا فلیپ شاعر علی شاعر ، کراچی
دوسرا فلیپ ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم ، سرگودھا ، دیباچہ ۔۔۔۔۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر سیدہ آمنہ بہار ، مظفر آباد ، آزاز کشمیر راحت امیر خان ، میانوالی اور بیک ٹائٹل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا لکھا ہوا ہے ۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔