تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان میں تحفیظ القرآن کا امتحان

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان میں تحفیظ القرآن کا امتحان

اٹک ( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) پاکستان میں مدارس کے بڑے تعلیمی بورڈ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت ضلع اٹک میں شعبہ حفظ کے امتحانات کے تسلسل میں تحفیظ القرآن کا امتحان امتحانی مرکز جامعہ قادریہ حقانیہ اٹک شہر میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کوآرڈینیٹر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان اٹک مبلغ یورپ علامہ قاری ابرار حسین قادری خلیفہ مجاز چورہ شریف نے جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ سمیت گردو و نواح کے مدارس کے شریکِ امتحان طلباء کے تحفیظ القرآن کے امتحانات لئے اور جامعہ کے اساتذہ سے ملاقاتیں کیں ۔

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان میں تحفیظ القرآن کا امتحان

اس موقع پر علامہ قاری محمد یوسف حقانی ناظم اعلیٰ جامعہ قادریہ حقانیہ، صاحبزادہ انجینئر مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم، صاحبزادہ قاری شاہد حسین اعوان مدرس ادارہ صدائے اسلام، مفتی محمد حسن خان نعیمی، علامہ محمد ناصر اشفاق، علامہ عبدالرسول۔قاری محمد حنیف چشتی۔مولانا اختر رضوی و دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء علامہ قاری ابرار حسین قادری نے دارالعلوم فیض القرآن حسن ابدال ، مرکزی جامع مسجد محلہ تکیہ حسن ابدال میں بھی شعبہ تحفیظ القرآن کے امتحانات لئے۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات کو سراہا اور طلباء کرام کو عزم، یقین، خلوص و للہیت کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دی اور پندو نصائح سے نوازا۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

داود تابش کی عطا کا رخ

منگل اگست 20 , 2024
سلطان الانبیاء ﷺ سے عشق دو جہان میں ممتاز کر دیتا ہے عاشق کی فکر ایک منفرد خوشبو کا طواف کرتی رہتی ہے حضوری نصیب عاشق
داود تابش کی عطا کا رخ

مزید دلچسپ تحریریں