سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس

سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس

اٹک(ڈاکٹر شجاع اختر اعوان)سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کے شاگرد رشید علامہ مجتبٰی احمد مصطفائی مدرس ادارہ المصطفی گوجرانوالہ نے شہداء کربلا کے موضوع پر پر مغز اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حسینی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے حقوق اللہ حقوق العباد کی پاسداری نہیں ہو رہی ہے آج واٹر کولر کے گلاس کو زنجیر سے جکڑنا یہ لمحہ فکریہ ہے شہداء کی یاد صرف کھانے پینے سے وابستہ نہیں بلکہ ان کی سیرت میں مضمر ہے

سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس

اختتامی دعا علامہ قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی نے کی۔میزبان کانفرنس علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے لنگر حسینی سے شرکاء کی تواضع کی۔کانفرس میں قاری محمد عصمت اللہ اویسی نے تلاوت جبکہ صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی۔ عاقل علی ۔شیر علی خان۔نے نعت شریف پیش کی انجینئر مفتی محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی۔اور علامہ قاری محمدیاسر اعوان نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

اللہ کے ولیوں کی صحبت میں عقیدہ کی پختگی

جمعرات جولائی 18 , 2024
جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک کے صدر علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کا سیاح الحرمین الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی
اللہ کے ولیوں کی صحبت میں عقیدہ کی پختگی

مزید دلچسپ تحریریں