تیل اور گیس فراہم کر نے والا سب سے پہلا ضلع

تیل اور گیس فراہم کر نے والا سب سے پہلا ضلع

اٹک(محمد امان شجاع) سابق وزیرملک امین اسلم نے کہاہے کہ بر صغیر پاک و ہند کا ایک سو آٹھ سال سے تیل اور گیس فراہم کر نے والا سب سے پہلا ضلع ہے،1450میگا واٹ کے ہا ئیڈرل پاور پراجیکٹ غازی بر وٹھہ پراجیکٹ کے ذریعے قومی خزانہ کو ہرسال سات سو ارب روپے سے زائد منافع دینے والا پنجاب میں تیل گیس اور بجلی پیداکرنے والا واحد ضلع اٹک پنجاب کا سب سے پسماندہ ضلع ہے۔

تیل اور گیس فراہم کر نے والا سب سے پہلا ضلع

حقوق اٹک کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے حکومت کی طرف سے اٹک کے عوام کو ریلیف نہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے کامیابی مل گئی تو ضلع اٹک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقوق اٹک کے حوالے سے اٹک شہر میں اپنے ڈ یرہ پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سابق نائب ضلع نا ظم ملک محمدسمین خان آف غریبوال ،ملک شمشیر اسلم ،سابق ممبر ضلع کونسل احسن خان آ ف غور غشتی ،ضلعی صدر پی پی پی اشعر حیات خان ،سینئر صحافی ملک ممریز خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم کو حقوق کے اٹک کی قانونی ،آئینی جنگ میں اپنی بھر پور تائید او رحمایت کی یقین دہانی کرائی ،اس مو قع پر سابق چیئرمین یونین کونسل قیصر خان،خالق زمان خالقی ،تحصیل صدر پی پی پی خالد خان،ملک اعجاز آف سید ن،ملک اکمل شفیق ،میجر حسن ،چوہدری طلعت مسعود ،ڈاکٹر خرم ،میا ں نعیم ،ملک رمیز،محمود خان، اشفاق خان، تیمور خان ، طارق ٹوانہ، ملک ثمر عباس، میڈیا ایڈوائزر عامر عتیق ،شوکت نواز ،تحصیل اٹک ،حضر واور حسن ابدال کے معززین علا قہ کی کثیر تعدادموجود تھی جنہوں نے ملک امین اسلم کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلا ن کیا ملک امین اسلم نے کہاکہ ضلع کی ہریونین کونسل کو سالانہ 10 کروڑ روپے کی رقم ملے گی جس سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، ضلع اٹک جو پورے پاکستان کو بجلی اور سوئی گیس جیسی سہولیات فراہم کر رہا ہے لیکن یہاں کے عوام کو کسی قسم کی کوئی ریلٹی نہیں مل رہی جو سراسر زیادتی سا بق دور حکومت میں قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ میں اٹک کے حقوق اور ریلٹی کی بات کی تھی جس کو اس وقت کی کابینہ نے منظوری دی لیکن پھر بھی اٹک کو ریلٹی سے محروم رکھا گیا اب اپنے حق کے لیے عدالتوں کا رخ کیا ہے جہاں سے پوری امید ہے کہ اٹک کے عوام کو ان کا حق دیا جائے گا ،اٹک کا مقدمہ اگر جیت گئے تو اٹک میں خوشحالی کے نئے دور کا اغاز ہوگا ملک کو اتنا کچھ دینے کے باوجود ضلع اٹک پسماند ہ ضلع ہے اب اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ اٹک کے عوام کے ساتھ مل کر یہ ایک حق حاصل کریں گے ،ہائی کورٹ سے پورے انصاف کی توقع ہے ،ضلع اٹک پورے پاکستان کو سوئی گیس بجلی تیل دے رہا ہے لیکن یہاں کے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا کے پی کے کے عوام نے بروٹھہ نہر کے لیے زمین دی تھی ان کو اس کا حق دیا جارہاہے ، حقوق اٹک کے لیے اعلی عدلیہ میں جانے کا فیصلہ ضلع اٹک کی پسماندگی دیکھ کر کیا یہ ہمارا نہیں بلکہ پورے اٹک کا مسئلہ ہے پنڈی کے علاقے میں سوئی گیس دریافت کی گئی جس سے پاکستان کو فائدہ مل رہا ہے لیکن یہاں کے 33 دیہات اب بھی آئین کے مطابق سوئی گیس جیسے سہولت سے محروم ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیر مہر علی شاہ بارانی یو نیورسٹی اٹک کیمپس میں ہونے والی دو ارب روپے کی کرپشن اور ضلع اٹک میں در یائے سند ھ کے کنا رے سو نا نکالنے کے بارے میں جس کا قبل ازیں گریول کا ٹھیکہ دے کر کھر بوں روپے کا سونا نکالا جا چکا ہے کی اعلی سطحی انکوائری جس میں اٹک سے با کر دار سول سو ساءٹی کے نما ئندگان کو بھی شامل کیا جا ئے تاکہ شفا ف تحقیقات ہو سکیں فوری کی جا ئیں انہوں نے حقوق کے اٹک کے سلسلہ میں تما م سیا سی جما عتوں مسلم لیگ (ن) ،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر کو مدعو کیاتھا تاہم پی پی پی نے بھر پور شرکت کی دیگر جماعتوں کے اپنی مصروفیات تھیں تاہم سب نے ہ میں اس مسئلہ پر بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،فروری میں ہونے والے الیکشن کے لیے تیار ہیں اس حوالے سے ہمارے گروپ نے تیاریاں شروع کر لی ہیں بہت جلد اس حوالے سے بھی مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا ، اٹک کے عوامی حلقوں نے اٹک کا مقدمہ اعلی عدالتوں میں لڑنے پر ملک امین اسلم اور ملک شمشیر اسلم کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

اٹک میں تیسرا کتاب میلہ 2023

منگل نومبر 28 , 2023
ڈی سی اٹک نےکتابوں کےمختلف سٹالوں کادورہ کیا۔کتاب میلہ کےمنتظمین نےانہیں ہرسٹال پرموجودکتابوں کےمتعلق تفصیلات سےآگاہ کیا
اٹک میں تیسرا کتاب میلہ 2023

مزید دلچسپ تحریریں