شعر ی مجموعہ ” آخری بارش "منظرِ عام پر آگیا

شعر ی مجموعہ ” آخری بارش "منظرِ عام پر آگیا

نامور ادیبہ شاعرہ معظمہ نقویؔ کا شعر ی مجموعہ ” آخری بارش "منظرِ عام پر آگیا

معظمہ نقویؔ کی نئی تصنیف کی اشاعت پر ملکی و غیر ملکی ادبی حلقو ں کی جانب سے مبارکباد

لندن (خصوصی رپورٹ) ادیبہ شاعرہ معظمہ نقویؔ کی چوتھی کتاب "آخری بارش” شائع ہو گئی ہے ۔ کتاب کی اشاعت و تدوین پریس فار پیس برطانیہ کے زیراہتمام ہوئی ہے ۔ یہ کتاب معظمہ نقویؔ کی دل گداز شاعری کا شہکار مجموعہ ہے۔ جس پر نامور ملکی و غیر ملکی عالمگیر ادبی قد وقامت رکھنے والی شخصیات کی آراء درج ہیں۔ ادبی حلقوں کی جانب سے معظمہ نقویؔ کے اس قلمی نسخے کو نہ صرف عمدہ انداز میں سراہا جا رہا ہے بلکہ قوی امید کی جا رہی ہے کہ یہ اپنے قلم سے اردو ادب کی آبیاری کے لیے اپنا تخلیقی سفر جاری رکھیں گی۔ یاد رہے

شعر ی مجموعہ ” آخری بارش “منظرِ عام پر آگیا

معظمہ نقویؔ کو اپنے شہر ڈیرہ غازی خان میں سب سے زیادہ ادبی ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جن میں پانچ ملکی و غیر ملکی ادبی تنظیموں کی جانب سے گولڈ میڈل بھی شامل ہیں – قبل ازیں معظمہ نقویؔ کی تین کتب شائع ہو کر قارئین اور مبصرین سے داد وتحسین حاصل کر چکی ہیں۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

معظمہ نقوی کا شعری مجموعہ" آخری بارش"

جمعہ اکتوبر 6 , 2023
معظمہ کے کلام کی خوبی اس کی ہمہ گیری ہے۔ ایک مختصر کتاب میں موضوعات کا تنوع ملتا ہے۔
شعر ی مجموعہ ” آخری بارش “منظرِ عام پر آگیا

مزید دلچسپ تحریریں