احمد رضا انصاری کی نئی تصنیف شائع ہو گئی

احمد رضا انصاری کی نئی تصنیف شائع ہو گئی

نوجوان مصنف احمد رضا انصاری کی نئی تصنیف شائع ہو گئی

اردو زبان کی ترویج اور ادب کے فروغ کےلیے کاوشیں جاری رہیں گی۔ پروفیسر فلک نا ز

لندن (خصوصی رپورٹ) معروف اشاعتی اور فلاحی ادارے پریس فار پیس کے زیر اہتمام نوجوان مصنف محمد احمد رضا انصاری کی نئی تصنیف ” امانت کی واپسی ” شائع ہو گئی ہے۔ربیع الاول کے مقدس ماہ کے دوران پریس فار پیس پبلی کیشنز کے زیراہتمام شائع کردہ کتاب میں بچوں اور بڑو ں کے سیرت اور کردار کو سنوارنے کےلیے احادیث کہانیوں کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیاہے۔اس کتاب میں انتیس پیاری اور دلچسپ اصلاحی کہانیاں شامل ہیں۔ مصنف محمد احمد رضا انصاری ایک نوجوان لکھاری ہیں جن کی اب تک چار کتب شائع ہو چکی ہیں۔

احمد رضا انصاری کی نئی تصنیف شائع ہو گئی

ادارے کی مارکیٹنگ منیجر پروفیسر فلک نا ز کے مطابق یہ کتاب نوجوانوں، بچوں ، دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کی تربیت کے لیے بطور خاص پیش کی جارہی ہے۔ پریس فار پیس پبلی کیشنز کامقصد نئے لکھاریوں اور دور دراز کے علاقوں کے قلم کاروں اور مصنفین کی سرپرستی اور حو صلہ افزائی ہے۔پریس فار پیس کے زیر اہتمام اب تک پاکستان اور برطانیہ سمیت تین ممالک سے درجنوں کتب شائع ہو چکی ہیں جبکہ اردو، انگریزی اور مقامی زبانوں میں متعدد تصانیف زیر اشاعت ہیں۔ پریس فار پیس واحد اشاعتی ادارہ ہے جو تین ممالک سے معیاری کتب کی اشاعت کر رہا ہے۔ ادارے کا مقصد اردو زبان کی عالمی ترویج کے ساتھ ساتھ نئی نسل کا رشتہ کتاب کے ساتھ مستحکم کرنا اور تخلیق کاروں کی سرپرستی کرنا ہے۔ کتاب کے حصول کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:

00447424929058

03476858880

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

عجیب الخلائق دنیا، اسلام اور سائنس کی روشنی میں (دوم)

ہفتہ ستمبر 23 , 2023
اگر الیکٹران کے اس دہرے رویئے کو مشاہداتی آلے کی روشنی اور فوٹان کی وجہ بھی تسلیم کر لیا جائے تو موج کا ذرے اور ذرے کا موج میں بدلنے کا
عجیب الخلائق دنیا، اسلام اور سائنس کی روشنی میں (دوم)

مزید دلچسپ تحریریں