کوہیڑ، ککر،کرپان اور کورا

کوہیڑ، ککر،کرپان اور کورا

  کاف کو گورمکھی میں  ککا  کہتے ہیں ۔ کاف سے شروع ہونے والی پانچ چیزوں کو  پنج ککے  کہتے ہیں ۔یہ سکھ مذہب کی بنیادی علامتیں ہیں ۔کرپان،کیس(بال) ،کنگھی،کڑا اور کاچھا۔

  موسم کو دیکھیں تو دسمبر جنوری میں تین ایف آتے ہیں (Fog,Frost ,Freeze) اور مزے کی بات یہ کہ پنجابی میں ان کا ترجمہ تین ککے / کاف  بنتا ہے۔ کوھیڑ،کورا،ککر۔

کوہیڑ، ککر،کرپان اور کورا
Left Image Image by Jordan Holiday from Pixabay

 پوہ اور ماہ ( ماگھ) دسمبر اور جنوری کے مہینے ہیں ۔امی جی ان کو  ماہ،پوہ کہتی تھیں۔ ان مہینوں میں کہیڑ   کاف پر پیش ( کہر-دھند) پڑتی تھی اور ککر  کاف پر زبر  ( برف) جم جاتا تھا۔ کورا پڑتا تھا۔ کہیڑ کو  کوہیڑ بھی کہتے ہیں اور دُھند کے لئے پنجابی اور سندھی میں یہ نام مشترک ہے۔

  دریائے سواں ہمارے گاؤں سے تین کلومیٹر دور ہے ۔کوہیڑ  وہاں سے بنتی  تھی جوں جوں سورج بلند ہوتا دُھند صاف ہوتی جاتی اور لمن ( پہاڑ) کی سایہ دار غاروں میں سمٹتی جاتی تھی۔ ہم چھت پر نظارہ کرتے تھے کہ دیکھو سورج سے ڈر کر دھند بھاگ رہی ہے اور بھاگتے بھاگتے کھوکھر مسجد کے پاس غار میں چھپی بیٹھی ہے اس وقت ہم دھند کو غار میں جا کر ہاتھ لگاتے تھے۔

  ککر اور کورا یہ  دو الفاظ اکٹھے بولے جاتے ہیں اور عام طور پر ان دونوں چیزوں کو ایک ہی سمجھا جاتا ہے ۔

یہ دونوں مختلف ہیں

کورا پڑتا ہے  کاف پر پیش

ککر جمتا ہے   پہلے کاف پر زبر دوسرے کاف پر پیش / زبر

پوہ اور ماہ ( ماگھ) دسمبر اور جنوری کے مہینے ہیں ۔ان میں تین کاف والی چیزیں / بچوں کے تماشے عام ہوتے تھے۔ کوہیڑ،کورا،ککر۔

   کورا t(Frost)جمی ہوئی اوس ہے۔کورا  پتوں، زمین، گاڑی اور دیگر سطحوں پر پڑتا  ہے،

 کورا تب پڑتا ہے جب درجہ حرارت 36 تک گرتا ہے اور   ہوا پرسکون ہوتی  ہے۔

    ککر (Freeze)جما ہوا پانی ہے۔      ککر اس وقت جمتا ہے جب درجہ حرارت 32 ڈگری سے کم ہو، اور    ہوائیں چلنے کی وجہ سے کورا نہ پڑے۔

  دسمبر اور جنوری میں رات کو گھڑوں میں پانی کی سطح پر پتلی سی برف کی تہہ جم جاتی تھی۔اس کو ککر  کہتے تھے  ۔ہم چھونی اٹھا کر   ککر  دیکھتے تھے لیکن اس کو چھونے کی اجازت نہیں تھی کہ گھڑے میں ہاتھ ڈالنا بدتمیزی سمجھا جاتا تھا ۔ پھر ہم  سلور کے کول(Aluminium Bowl)  کاف پر زبر۔

میں رات کو پانی ڈال کر  گھڑونجی پر رکھ دیتے تھے۔صبح تک ککر جم جاتا تھا اس کو کھاتے اور اس  سے کھیلتے۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

حسین اتفاق اور، "گلی نمبر181"

بدھ ستمبر 6 , 2023
نوجوان لڑکے عموما نرم دل اور تعاون کرنے والے ہوتے ہیں۔ علیک سلیک کے بعد اس نے کہا، “سر کیا آپ میرے پیچھے بیٹھ سکتے ہیں؟
حسین اتفاق اور، “گلی نمبر181”

مزید دلچسپ تحریریں