اٹک میں تیسرا کتاب میلہ 2023
اٹک(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نےکہاہےکہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہےجواس کومعاشرےاوروطن کےلیےکارآمدبناسکتی ہے۔انہوں نےان خیالات کااظہار بلدیہ اٹک میں کتاب میلہ کاافتتاح کرتےہوئےکیا۔اس موقع پران کےہمراہ ڈائریکٹر کامسٹیس یونیورسٹی اٹک ڈاکٹر جنید مغل اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں،چیف آفیسربلدیہ اٹک سردارآفتاب احمدخان اوردیگرافرادبھی موجودتھے۔ڈی سی اٹک نےکتابوں کےمختلف سٹالوں کادورہ کیا۔کتاب میلہ کےمنتظمین نےانہیں ہرسٹال پرموجودکتابوں کےمتعلق تفصیلات سےآگاہ کیا۔اس موقع پرراؤ عاطف رضانےکہاکہ موجودہ نوجوان نسل سوشل اورڈیجیٹل میڈیاکےدورمیں کتابوں سے دورہو گئی ہے۔
اب ضرورت اس امرکی ہےکہ ان کوکتاب کی طرف واپس لایاجائےتاکہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ پروان چڑھےاوراس کی بدولت وہ ملک وملت کےلیے مفیدثابت ہوں۔کتاب میلےکاانعقاد اس ضمن میں انتہائی احسن وقابل تعریف اقدام ہےجس سےموجودہ نسل کومطالعہ کی طرف راغب کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اب کتاب میلہ کا انعقادباقاعدگی سے کیا جائے گا ڈی سی اٹک نے کتاب میلہ کےمنتظمین کی تعریف کرتےہوئےان کی کاوشوں کوسراہااورامیدظاہرکی کہ مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیاں جاری رہیں گی۔راؤ عاطف رضانےکہاکہ کتاب میلہ جیسے عظیم الشان تقریب میں شرکت ان کےلیےباعث اعزازہے۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |