مرکز اسلام جامعہ حقانیہ کا23واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد اختتام پزیر
اس سال93طلباء و طالبات فارغ التحصیل، ریزلٹ100فیصد رہا
ہماری بقاء مدارس دینیہ کی وجہ سے ہے، ان سے تعلق استوار رکھیں، علامہ ظفر حقانی
اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )جشن نزول قرآن،ختم قرآن ویوم قیام پاکستان کے موقع پرمرکز اسلا م جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک کینٹ کا 23واں سالانہ جلسہ تقسیم اسنادجامعہ ھذا کے بانی و پرنسپل استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ کی زیر صدارت انتہائی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، افطار وڈنر پارٹی کے بعد پہلی نشست جبکہ مرکزی نشست بعد نماز تراویح منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا صاحبزادہ نجینئر محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ اورڈاکٹر قاری محمدیاسر اعوان نے سرانجام دئے۔
تقریب میں تلاوت حافظ محمد نزاکت نقشبندی، نعت شریف صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان اور محمد اکرم بھولا نقشبندی چوراہی نے پیش کی جبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت علامہ حافظ محمدظفر اقبال حقانی نے کہاکہ قرآن حکیم لازوال دولت ہے، قرآن کے عالم اور طالب علم کے پاؤں کے نیچے فرشتے نورانی پر بچھاتے ہیں، اسلام سلامتی و امن کا دین کا ہے جس نے بہترین معاشی نظام بھی دیا، ہماری بقاء مدارس دینیہ کی وجہ سے ہے، اللہ جب کسی قوم پر عذاب بھیجنے کا رادہ فرماتا ہے ہے تو اس بستی کے قرآن پڑھنے والوں کی وجہ سے عذاب ٹال دیتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مدارس دینیہ کو مضبوط کریں اور ان سے اپنا تعلق استوار رکھیں،ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا صاحبزادہ محمد طیب میلادی نے تعلیمی رپورٹ میں بتایا کہ اس سال جامعہ سے 93طلباء و طلبات نے حفظ، تجوید، ناظرہ درس نظامی اور مختلف شعبہ جات میں تعلیم کی تکمیل اور الحمدللہ جامعہ ھذا کا تنظیم لمدارس ایلسنت بورڈ کے تحت امتحانات میں رزلٹ 100فیصد رہا، تمام طلباء نمایاں نمبرات سے کامیاب ہو کر سند کے حقدار ٹھہرے،صدر ِ محفل علامہ ابو طیب حقانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور شرکاء کی تواضع تبرک سے کی گئی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |