2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی

2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی

ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی*

دسمبر 2024 تک میں نے پاکستان کی 38 مادری زبانوں کے لیے ہفت پلیٹ فارمی کلیدی تختیوں کے سافٹویر بناکر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ہر زبان کے لیے سات ٹیکسٹ ایڈیٹرز کل سافٹویر اور کلیدی تختیوں کی تعداد 266 ہے اور آج 31 دسمبر 2024 تک کسی نے بھی اتنی زیادہ تعداد میں لسانیاتی سافٹویر ڈولپ نہیں کیے ہیں۔ میں نے پہلی بار اردو سمیت پاکستان کی 40 سے زائد مادری  زبانوں کے لیے کلیدی تختیوں (کی بورڈز) کے سافٹ ویئرز تیار کیے ہیں جو کہ سات  مختلف پلیٹ فارمز پر استعمال کیے جا سکتے ہیں، جن میں ونڈوز، میک او ایس، آئی فون، آئی پیڈ، لینکس، ڈیسک ٹاپ  اور موبائل سافٹویر  شامل ہیں۔ ہر زبان کی  کلیدی تختی کے اسپیس بار میں زبان کے سافٹویر اور مصنف کا نام لکھا ہوا ہے اور ساتھ لنک بھی دیا گیا ہے تاکہ صارفین یہ سافٹویر مفت ڈاونلوڈ کرسکیں۔

2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی
Download link: https://keyman.com/keyboards/rac_urdu

اس کالم میں  اردو لسانیاتی سافٹ ویئرز کے حوالے سے ان کے خصوصی کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ میں نے اپنے لسانیاتی  سافٹویر کے زریعے  نہ صرف اردو بلکہ پاکستان کی دیگر زبانوں کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر حل فراہم کیے ہیں۔ میرے  تیار کردہ سافٹ ویئرز اور کلیدی تختیوں نے اردو اور دیگر زبانوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی
Download link: https://keyman.com/keyboards/rac_sindhi

سب سے پہلے میں نے قومی زبان اردو کے لیے "آراے چترالی اردو سافٹویر” تیار کیا  جو عربی اسکرپٹ میں اردو لکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ کی بورڈ اردو زبان کی ترویج اور ڈیجیٹل دنیا میں اس کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے جسے میں نے اردو صارفین کے لیے مفت  پیش کیا ہے۔

2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی
Download link: https://keyman.com/keyboards/rac_pashto

میں نے صرف اردو تک محدود رہنے کے بجائے پاکستان کی دیگر زبانوں جیسے پشتو، سندھی، سرائیکی، ہندکو، کھوار، بلتی، بروشسکی، شینا، وخی، کالاشا اور دیگر پاکستانی زبانوں کے لیے بھی کلیدی تختیوں کے سافٹ ویئرز تیار کیے ہیں۔ میرے تیار کردہ کی بورڈز میں”آراے چترالی کھوار سافٹویر” خاص طور پر قابل ذکر ہے جو کھوار زبان کے لیے پہلا معیاری کی بورڈ ہے۔

2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی
Download link: https://keyman.com/keyboards/rac_khowar

2024 میں انجام دیئے گئے میری لسانیاتی  خدمات کا ایک اہم پہلو پاکستان کی مقامی زبانوں کا تحفظ اور فروغ ہے۔ میرے  تیار کردہ سافٹ ویئرز نہ صرف ان زبانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں زندہ رکھ رہے ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی زبانوں سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔

2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی
Download link: https://keyman.com/keyboards/rac_saraiki

میں نے اردو اور دیگر زبانوں کے لیے جدید سافٹ ویئرز تیار کیے ہیں جو یونی کوڈ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔

میرے سافٹ ویئرز پاکستان کی مختلف زبانوں کے لیے یکساں طور پر کارآمد ہیں۔

میں نے اپنی تحقیق کو عملی شکل میں ڈھال کر زبانوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

میرا لسانیاتی سافٹویر سازی  کا کام اردو لسانیات اور پاکستان کی دیگر زبانوں کے فروغ میں ایک منفرد اور قابل تقلید مثال ہے۔ میری تیار کردہ کلیدی تختیاں اور سافٹ ویئرز نے نہ صرف اردو بلکہ پاکستان کی دیگر زبانوں کو بھی ڈیجیٹل دنیا میں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میری یہ خدمت زبانوں کے تحفظ اور ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ان شاء اللہ۔ میرے  تیار کردہ  لسانیاتی سافٹویر مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

2024:اردو اور پاکستانی زبانوں میں لسانیاتی سافٹویر سازی
https://keyman.com/keyboards?q=rachitrali

سافٹویر مفت ڈاونلوڈ کیجیے لنک یہ ہے
https://keyman.com/keyboards?q=rachitrali

Title Image by Gerd Altmann from Pixabay

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

روہت شرما کی انڈین ٹیم سے چھٹی ؟؟

منگل دسمبر 31 , 2024
روہت شرما، جو ٹیم کے موجودہ کپتان ہیں، ان پر سب سے زیادہ تنقید کی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ
روہت شرما کی انڈین ٹیم سے چھٹی ؟؟

مزید دلچسپ تحریریں