مشکلوں نے کہا یا علؑی یا علیؑ

تیرگی سے خفا یا علؑی یا علیؑ

روشنی کا دیا یا علؑی یا علیؑ

بے کسوں کو کبھی ڈر عدو سے نہیں

جن کا مشکل کشا یا علؑی یا علیؑ

عہدِ کر کے وفا سے پهرا نہ کبھی

مرتضیٰ باوفا یا علؑی یا علیؑ

بسترِ مصطؐفیٰ پہ رہے رات بھر

رب سے لے کے رضا یا علؑی یا علیؑ

کربلا سے نجف پھر رہی ہے صبا

 دے رہی ہے صدا یا علؑی یا علیؑ

مشکلوں پہ پڑی جب بھی مشکل بڑی

مشکلوں نے کہا یا علؑی یا علیؑ

جبرِ سلطان کے ڈر میں ہو مبتلا

اُس کا بھی آسرا یا علؑی یا علیؑ

جنگِ خیبر ہوئی تو پتہ چل گیا

تیز تر با خدا یا علؑی یا علیؑ

کاش حُب دار اُن کے کسی روز بھی

چوم لے نقشِ پا یا علؑی یا علیؑ

سید حبدار قائم آف اٹک

حبدار قائم
حبدار قائم

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کیا      آپ      بھی      لکھاری      ہیں؟

اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

[email protected]

Next Post

میلاد مولا علیؑ کرم اللہ وجہہ

جمعہ فروری 26 , 2021
میلاد مولا علی ؑکے سلسلے میں جامع مسجد نوری پیر بادشاہ صاحبؒ میں ایک باوقار، پرنُور،روحانی اور عرفانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
میلاد مولا علیؑ کرم اللہ وجہہ

مزید دلچسپ تحریریں